Inquilab Logo Happiest Places to Work

استنبول: آئرش بینڈ ’فونٹینز ڈی سی‘ نے کنسرٹ کے دوران فلسطین کیلئے آواز اٹھائی

Updated: June 30, 2025, 8:58 PM IST | İstanbul

آئرلینڈ کے مشہور بینڈ ’’فونٹینز ڈی سی‘‘ نے گزشتہ دن ترکی میں پہلی دفعہ کنسرٹ کیا جس میں اس نے فلسطین کیلئے آواز بلند کی۔ پرفارمنس کے دوران اسکرین پر فلسطینی پرچم جگمگاتا رہا۔ سامعین نے ’’آزاد فلسطین‘‘ کے نعرے بلند کئے۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

آئرش پوسٹ پنک بینڈ ’’فونٹینز ڈی سی‘‘ نے اتوار کو استنبول میں اپنے کنسرٹ میں فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ ان کے کنسرٹ کے درمیان اسٹیج کی اسکرین پر فلسطینی پرچم آویزاں رہا۔ سامعین کے اراکین نے بینڈ کے پیغام کو تقویت دیتے ہوئے ’’آزاد فلسطین‘‘ جیسے نعرے بھی لگائے۔ ایونٹ آرگنائزر ایپیفونی اور یو آر یو کے مطابق، کنسرٹ کوک سیفٹک پارک میں پہلی بار ترکی میں ہوا ہے۔ اپنے گانے ’’ہیئرز دی تھنگ‘‘ کے ساتھ آغاز کرتے ہوئے، گروپ نے اپنے کئی معروف نغمہ پرفارم کئے جن میں ’’بوائز ان دی بیٹر لینڈ‘‘، ’’اٹز امیزنگ ٹو بی ینگ‘‘، ’’ان دی ماڈرن ورلڈ‘‘، اور ’’اسٹاربرسٹر‘‘ شامل ہیں۔ اس موقع پر بینڈ نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور پہلی بار استنبول میں پرفارم کرنے کے بارے میں جوش و خروش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ آئرلینڈ کو یورپ میں فلسطین حامی ممالک میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ گزشتہ مئی میں، اس نے اسپین اور ناروے کے ساتھ مل کر فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا اور اسرائیل کی غزہ پر جنگ پر تنقید کی۔ یہ جنگ کے آغاز ہی سے فلسطین حامی رہا ہے اور اسرائیل کی زبردست مخالفت کررہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK