اٹلی کے وزیر خارجہ نے ایک بیان میںکہا کہ اٹلی پیس بورڈ میں شامل نہیں ہوگا،کیونکہ اس کا چارٹر اٹلی کے آئین سے متصادم ہے۔
EPAPER
Updated: February 09, 2026, 1:58 PM IST | Rome
اٹلی کے وزیر خارجہ نے ایک بیان میںکہا کہ اٹلی پیس بورڈ میں شامل نہیں ہوگا،کیونکہ اس کا چارٹر اٹلی کے آئین سے متصادم ہے۔
اٹلی کی خبررساں ایجنسی اے این ایس اے کے ساتھ ایک انٹرویو میں،اٹلی کے وزیر خارجہانٹونیو تاجانی نے کہا کہ اٹلی پیس بورڈ میں شامل نہیں ہوگا، کیونکہ بورڈ کا چارٹر ملک کے آئین کے آرٹیکل۱۱؍ کے ساتھ ’’ناقابل عبور‘‘قانونی تضادات کا حامل ہے، جو اٹلی کو اس وقت تک کسی تنظیم میں شامل ہونے سے روکتا ہے جب تک کہ دیگر ممالک کے ساتھ مساوی شرائط موجود نہ ہوں۔ژنہوا کی رپورٹ کے مطابق، چارٹر آئینی تقاضوں پر پورا نہیں اترتا کیونکہ اس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو بورڈ کے کچھ فیصلوں پر ویٹو کی طاقت کے ساتھ چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: حماس لیڈر خالد مشعل کا غیر مسلح ہونے سے انکار، اسرائیل کے مکمل انخلاء کا مطالبہ
دریں اثناء تائاجانی نے کہا کہ اٹلی امن سے متعلق اقدامات پر بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہے، اور غزہ کے معاملے پر تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے کمر بستہہے، بشمول فلسطینی پولیس فورسز کی تربیت جیسے اقدامات کے ذریعے۔
بعد ازاں انہوں نے مزید کہا کہ اٹلی نے جمعہ کو امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کے ساتھ ملاقات کے دوران اپنا موقف دہرایا، جو موسم سرما کے اولمپک کھیلوں کی وجہ سے اٹلی میں موجود تھے۔اٹلی فرانس، جرمنی اور برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک کے ساتھ اس متنازعہ بورڈ سے باہر رہنے والے ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ۲۲ ؍ جنوری کو سوئٹزرلینڈ کے ڈاوئوس میں ورلڈ اکنامک فورم میں رسمی طوراقوام متحدہ سے علاحدہ ایک عالمی بورڈ تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد عالمی جنگوں کو روکنا، اور امن کی بحالی تھا، تاہم بیشتر ممالک کا یہ دعویٰ ہے کہ یہ اقوام متحدہ کے متوازی ایک ادارے کے طور پر کام کرے گا، اس کے علاوہ اس میں امریکہ کو برتری حاصل ہےجو بورڈ کے فیصلوں پر اثر اندازہوگی ۔