• Fri, 05 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اٹلی:اسرائیل کے گلوبل صمود فلوٹیلا روکنے کی صورت میں تمام یورپی بندرگاہ بلاک کرنے کی دھمکی

Updated: September 04, 2025, 9:11 PM IST | Rome

اٹلی کے بندرگاہ ملازمین کی یونین نے دھمکی دی ہے کہ اسرائیل کےگلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کی صورت میں یورپ کی تمام بندرگاہوں کو بلاک کر دیا جائے گا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

یونین سندیکاٹو ڈی بیس (USB) ٹریڈ یونین کے جاری کردہ ایک ویڈیو کے مطابق جنوا بندرگاہ پر سنیچر کو ایک جلوس کے دوران بات کرتے ہوئے اٹلی کے ڈاک ملازمین کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر ان کا  غزہ کیلئے جارہی گلوبل صمود فلوٹیلاسے رابطہ منقطع ہوا تو وہ پورے یورپ کو بلاک کر دیں گے۔یونین نے پیر کو ایک بیان میں لکھا: ’’ گلوبل صمود فلوٹیلا کے کارکنوں کو اسرائیلی وزیر کی دھمکیاں دہشت گردی کا ایک سنگین عمل اور اسرائیلی حکومت کی مجرمانہ فطرت کی غماز ہیں۔ لیکن وہ نیتن یاہو کی حکومت کے حوالے سے تشویش کی بھی نشاندہی کرتی ہیں جو دنیا بھر میں ہزاروں لوگوں کو متحرک کر رہا ہے اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ شدت اختیار کر رہا ہے۔‘‘
یونین نے اپنے پاس موجود تمام ذرائع سے جواب دینے اور فلوٹیلا کا دفاع کرنے کے لیے تیاری کا اظہار کیا۔اس نے کہا کہ’’ ملازمین حالات کے نتائج پر اثر انداز ہونے میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں اور اس دلیرانہ اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔ جنگ زدہ علاقوں میں ہتھیار لے جانے والے جہازوں اور ہوائی جہازوں کو روک کر، انہوں نے ایک بنیادی کردار اداکیا ہے اور وہ دوبارہ ہتھیاروں کی پالیسیوں اور ان کے ہماری زندگیوں پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے اپنے نقطہ نظر کو وسیع کرنے کی بہتر پوزیشن میں ہیں۔ یونین نے مزید کہا کہ اسرائیلی دھمکیاں انہیں رو نہیں سکیںگی، بلکہ وہ انہیں اپنے اقدام کو مزید تیز کرنے کی ترغیب دیں گی۔انہوں نے مزید کہا: ’’فلسطین ہمارے دلوں میں ہے، پوری قوت سے آگے بڑھیں، اگر وہ فلوٹیلا کو روکتے ہیں، تو ہم سب کچھ روک دیں گے۔‘‘
واضح رہے کہ اتوار کو،اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر اتامر بن گویر نے اسرائیلی کابینہ میں فلوٹیلا کے خلاف ایک منصوبہ پیش کیا جس میں کارکنوں کو طویل حراست میں رکھنا شامل ہے۔
اس سے قبل جون میں موسمیاتی مہم چلانے والی گریٹا تھنبرگ جیسے کارکنوں کو لے جانے والا ایک اور فلوٹیلا غزہ کے قریب پہنچا تھا۔جس پر اسرائیلی فوجوں نے جہاز پر قبضہ کر لیا اور کارکنوں کو ملک بدر کر دیا تھا۔ تاہم کارکنوں اور غزہ کے لیے انسانی امداد لے جانے والاگلوبل صمود د فلوٹیلا برسٹل کے طوفان کی وجہ سے ایک دن قبل واپس آنے کے بعد پیر کی دیر سے بارسلونا کی بندرگاہ سے روانہ ہوا۔تقریباً ۲۰۰؍کارکنوں، سیاستدانوں، اور۴۴؍ ممالک کے فنکاروں نے ایک بڑی ریلی کے بعد اتوار کو بارسلونا سے سفرکا آغاز کیا۔سویڈش کے موسمیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، آئرش اداکار لیام کننگھم، ہسپانوی اداکار ایڈورڈو فرنینڈیز، اور سابق میئر بارسلونا اڈا کولاؤ اس سفر میں حصہ لے رہے ہیں۔منتظمین کا کہنا ہے کہ فلوٹیلا میں اٹلی اور تیونس سے روانہ ہونے والے مزید جہاز شامل ہوں گے، جس کے بعد رضاکاروں کی کل تعداد۵۰۰؍ سے زائد اور تقریباً۶۰؍ بحری جہازوں تک پہنچ جائے گی۔امید ہے کہ یہ ستمبر  کے وسط تک غزہ پہنچ جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK