• Fri, 05 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’ٹومب ریڈر‘‘ سیریز میں صوفی ٹرنر، لارا کروفٹ کا کردار ادا کریں گی

Updated: September 04, 2025, 9:12 PM IST | Mumbai

’’ٹومب ریڈر‘‘ سیریز میں صونی ٹرنر ماہر آثار قدیمہ لارا کروفٹ کا کردار نبھائیں گی۔ یاد رہے کہ قبل ازیں یہ کردار انجلینا جولی اور ایلیسیا وکیندر نے ادا کئے تھے۔

Sony Runner. Photo: INN
صونی رنر۔ تصویر: آئی این این

صوفی ٹرنرنے نئی ٹومب ریڈر سیریز میں اپنے کردار کے متعلق بات چیت کی ہے۔امیزون ایم جی ایم اسٹوڈیونےیہ تصدیق کی کہ ’’گیم آف تھرونز‘‘ کی اداکارہ نے سیریز میں اپنی اداکاری کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ماضی میں صونی ٹرنرکا کردار ادا کرنے والے اداکاروں سے کیا سیکھنے کی کوشش کی ہے۔ صونی ٹرنر نے انسٹاگرام پر امیزون ایم جی ایم اسٹوڈیو کے پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لارا کروفٹ کا کردار ادا کرنے کی تصدیق کی ہے۔ یہ خبر شیئر کرتے ہوئے ۲۹؍ سالہ اداکارہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک نوٹ بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نےلکھا ہے کہ ’’بالآخر میں اس کے بارے میں بول سکتی ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’سپرمین‘‘ کے سیکویل ’’مین آف ٹومارو‘‘ کا اعلان

نومبر ۲۰۲۴ء میں ’’ایکس مین‘‘ کی اداکارہ کی سیریز میں شمولیت کے اعلان کے بعد ماہر آثار قدیمہ لارا کروفٹ کےافسانوی کردار کی ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھیں۔ اگر رپورٹس حقیقی ثابت ہوتی ہے تو فوپ ویلر بریج کے شو کی شوٹنگ کی شروعات ۱۹؍ جنوری ۲۰۲۶ء کو ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھئے: اداکارہ سادھنا نےسنیما میں فیشن کو ایک نیا انداز عطاکیا تھا

انٹرنیٹ پرلارا کروفٹ کے کردار کے تعلق سے ردعمل 
سوشل میڈیا صارفین نے ٹرنر کے لارا کروفٹ کے کردار میں نظرآنے کی تعریف کی ہے۔ایک سوشل میڈیاصارف نے لکھا ہے کہ ’’صوفی ٹرنر لائیو ایکشن سیریز ’’ٹومب ریڈر‘‘ میں لارا کروفٹ کا اپنا کردار اداکرنے کیلئے تیار ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ’’پرم سندری‘‘ نے عالمی باکس آفس پر تقریباً ۶۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا

صوفی ٹرنر نے اس کردار کے متعلق کیا کہا؟
قبل ازیں یہ کردار انجلیناجولی اورایلیسیا وکیندر نے نبھائے تھے۔ صونی ٹرنر نے اس کردار کے تعلق سے کہا کہ ’’ میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔ یہ واقعی ایک منفرد کردار ہے جوبہت سے افراد کیلئے اہمیت کا حامل رہا اور میں اس کردار کے ساتھ انصاف کرنے کی پوری کوشش کروں گی۔ انجلیناجولی اور ایلیسیاوکیندر کے بہترین پرفارمننس دیکھنے کے بعد یہ مجھ پر ایک اہم ذمہ داری ہے لیکن فیپ سیریز کی ہدایتکاری کر رہے ہیں اسی لئے میں محفوظ ہوں۔میں بے صبری سے انتظار کر رہی ہوں کہ آپ وہ دیکھیں جو ہم نے تیار کیا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK