• Thu, 04 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’سپرمین‘‘ کے سیکویل ’’مین آف ٹومارو‘‘ کا اعلان

Updated: September 04, 2025, 8:01 PM IST | Mumbai

ڈی سی یونیورس کے چیف جیمس گن نے سپرمین کے سیکوئل ’’مین آف ٹومارو‘‘ کا اعلان کیا ہے جسے ۹؍ جولائی ۲۰۲۷ء کو ریلیز کیا جائے گا۔ جیمس گن نے فلم کے اعلان کے ساتھ اس کا آفیشل آرٹ ورک بھی شیئر کیا ہے۔

"Superman" was the first film in the DCU. Photo: INN
’’سپرمین‘‘ ڈی سی یو کی پہلی فلم تھی۔ تصویر:ـ آئی این این

باکس آفس پر ’’سپرمین‘‘ کی غیر معمولی کامیابی کے بعد ڈی سی یونیورس کے چیف جیمس گن نے مداحوں کو فلم کے سیکوئل ’’مین آف ٹومارو‘‘کا اعلان کرکے حیران کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ ’’سپرمین‘‘ نے عالمی باکس آفس پر ۶۱۴؍ کروڑ روپے کا کاروبارکیا تھا۔ جیمس گن نے ’’مین آف ٹومارو‘‘ کے اعلان کے ساتھ ہی جم لی کا ایک آرٹ ورک بھی شیئر کیا ہے جس میں سپرمین کے ساتھ لیکس لوتھر کو جنگی لباس میں دکھایا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اداکارہ سادھنا نےسنیما میں فیشن کو ایک نیا انداز عطاکیا تھا

جیمس گن نے فلم کا اعلان کرتے ہوئے اس کا عنوان اور ریلیز کی تاریخ شیئر کی ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے فلم کا آفیشل آرٹ ورک بھی شیئر کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’مین آف ٹومارو‘‘ ۹؍ جولائی ۲۰۲۷ء کو سنیما گھروں میں۔‘‘ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم میں بھی ڈیوڈ کورنسویٹ اور نکولس ہولٹ ہی کلیدی کردار نبھائیں گے۔ آرٹ ورک اور جیمس گن کے مطابق ’’مین آف ٹومارو‘‘،’’سپرمین ۲‘‘ نہیں لیکن ’’سپرمین‘‘ کی جزوی طور پر اگلی قسط ہے جس میں لیکس لوتھر بھی نظر آئیں گے۔ مزید برآں اس فلم میں سپرمین کے دیگر کردار جیسے اسابیلا مرسید بطور ہاک گرل، ایرون پیئر عرف دی گرین لینٹرن، ملی ایلوک سپرگرل، ریچل بروزنہان بطور لوئس لین، جیسن مموا بطور لوبو اور جان سینا بطور پیس میکر بھی نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: وینس فلم فیسٹیول: ’دی وائس آف ہند رجب‘ کیلئے ۲۳؍ منٹ تک کھڑے ہوکر تالیاں بجائی گئیں

ڈی سی یو کی دیگر فلمیں 
ڈی سی یو نے اپنے تھیٹر کی شرعات ’’سپرمین‘‘ (۲۰۲۵ء) سے کی تھی جبکہ یونیورس کی اگلی فلم ’’سپرگرل‘‘ (۲۰۲۶ء)، ’’کلے فیس‘‘ (۲۰۲۶ء)، ’’مین آف ٹومارو‘‘ (۲۰۲۷ء) اور ’’دی بریو اینڈ دی بولڈ‘‘ (جو ۲۰۲۸ء میں ریلیز ہوسکتی ہے) ہوں گی۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’وودرنگ ہائٹس‘‘ کا ٹیزر ریلیز، مارگو روبی اور جیکب ایلورڈی مرکزی کردار میں

ڈی سی یو کے ویب شوز
فلم کے علاوہ ڈی سی یو مختلف ویب شوز بھی پروڈیوس کرنے والا ہے جن کی فہرست مندرجہ ذیل ہے:
۱) ’’پیس میکر سیزن ۲‘‘ (جس کے ہفتہ وارانہ ایپی سوڈز جیو ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوں گے) 
۲) لینٹرنس ویب سیریز (جسے ۲۰۲۶ء کے اوائل میں ریلیز کیا جائے گا)
۳) سپرگرل (جون ۲۰۲۶ء)
۴) کلے فیس (۱۱؍ ستمبر ۲۰۲۶ء)
۵) مین آف ٹومارو (۹؍ جولائی ۲۰۲۷ء)
۶) دی بریو اینڈ دی بولڈ  (اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے)

علاوہ ازیں ڈی سی یو کی اگلی فلم ’’دی بیٹ مین پارٹ ۲‘‘ یکم اکتوبر ۲۰۲۷ء کو ریلیز ہوگی۔
’’سپرمین‘‘ کے علاوہ ۲۰۲۷ء میں ہالی ووڈ کی چند بڑی فلمیں بھی ریلیز ہونے والی ہیں:
’’اسٹار وارس: اسٹار فائٹر‘‘، ’’اوینجرز: سیکریٹ وارس‘‘، ’’دی بیٹ مین: پارٹ ۲‘‘، ’’مین آف ٹومارو‘‘، ’’اسپائیڈر مین: بیونڈ دی اسپائیڈر وارس‘‘، ’’دی لورڈ آف دی رنگز: ہنٹ فار گولم‘‘، ’’لیجنڈ آف زیلڈا‘‘، ’’گوڈ زیلا X کانگ: سپرنوا‘‘، ’’سونک دی ہیڈگے ہاگ ۴‘‘،’’شریک ۵‘‘، ’’دی کوئیٹ پیلس ۳‘‘ اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK