مشہور اطالوی ڈیزائنر اور دنیا کے امیر ترین برانڈ میں سے ایک ارمانی کے مالک جیورجی ارمانی کا ۹۱؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ جیورجی ارمانی کو فیشن کا علمبردار سمجھا جاتا تھا جنہوں نے ریڈ کارپیٹ کے فیشن کو نیا عروج عطا کیا تھا۔
EPAPER
Updated: September 04, 2025, 10:03 PM IST | Rome
مشہور اطالوی ڈیزائنر اور دنیا کے امیر ترین برانڈ میں سے ایک ارمانی کے مالک جیورجی ارمانی کا ۹۱؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ جیورجی ارمانی کو فیشن کا علمبردار سمجھا جاتا تھا جنہوں نے ریڈ کارپیٹ کے فیشن کو نیا عروج عطا کیا تھا۔
مشہور اطالوی فیشن ڈیزائنر اور امیر ترین برانڈکے مالک جیورجی ارمانی کا ۹۱؍سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔انہوں نے اپنی کمپنی کو بیوٹی سیکٹر، خوشبو، موسیقی اوراسپورٹس سیکٹر تک وسعت دیتے ہوئے لگژری ہوٹل کی بنیاد بھی رکھی تھی۔ ان کی موت پر ڈون ٹیلا ورساچے نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ ہم نے آج ایک اہم شخصیت کھو دی،جنہوں نے تاریخ رقم کی تھی اور جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘‘
جیورجی ارمانی کے برانڈ نے اپنے انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مالک کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’انہوں نے اپنی موت کے آخری دنوں تک کام کیا تھا، خود کو اپنی کمپنی ،کلیکشن اور مستقبل کے پروجیکٹ کیلئے وقف کر دیا تھا۔‘‘ جیورجی ارمانی کئی معنوں میں علمبردار تھے جنہوں نے ریڈ کارپیٹ کے فیشن کونیا عروج عطا کیا تھا۔
جیورجی ارمانی میڈیکل میں کریئر بنانے کے خواہشمند تھے۔ انہوں نے یونیورسٹی آف میلان کے شعبۂ طب میں داخلہ بھی لے لیا تھا۔ ۱۹۵۳ء میں یونیورسٹی کے تین سال مکمل کرنے کے بعد جیورجی ارمانی نے فوج میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کے طبی پس منظر کی وجہ سے انہیں ویرونا میڈیکل ہاسپٹل میں داخلہ مل گیا تھا جہاں وہ ایرینا میں شوز میں شرکت کرتے تھے۔ بعد ازیں انہوں نے فیشن میں کریئر بنانے کا فیصلہ کیا۔