Inquilab Logo Happiest Places to Work

جلگائوں ضلع میں ۶؍ لاکھ میں سے ڈھائی لاکھ گاڑیاں ایچ ایس آرپی نمبر پلیٹ سے لیس کردی گئیں

Updated: March 25, 2025, 11:10 AM IST | Sharjeel QureshiJalgaon District 2 Point 5 Lakh Out Of 6 Lakh Vehicles Equipped With HSRP Number Plates | Jalgaon

مہاراشٹر حکومت نے ریاست بھر میں ۲۰۱۹ء سے پہلےکی رجسٹرڈتمام قسم کی گاڑیوں کیلئے ہائی سیکوریٹی رجسٹریشن نمبر پلیٹ لگانے کو لازمی قرار دے دیا ہے ۔جلگائوں ضلع میں ۲۰۱۹ءسے قبل کی رجسٹرڈ تمام قسم کی گاڑیوں کی تعداد ۶؍لاکھ ۲۰؍ ہزار ۱۹۳؍ ہے۔

It has been made mandatory to install such new number plates. Photo: INN
اس طرح کی نئی نمبر پلیٹیں لگانا لازمی قراردیا گیا ہے۔ تصویر: آئی این این

سیکوریٹی وجوہات کی بنا پر مہاراشٹر حکومت نے ریاست  بھر میں ۲۰۱۹ءسے پہلے رجسٹرڈتمام قسم کی گاڑیوں کے لئے ہائی سیکوریٹی رجسٹریشن نمبر پلیٹ(ایچ  ایس  آر  پی ) گاڑیوں پر لگانے کو لازمی قرار دے دیا ہے ۔اسی مناسبت سے جلگائوں ضلع میں ان نمبر پلیٹوں کے لگائے جانے کا م اب تک ۴۰؍ فیصد مکمل ہو چکا ہے۔جلگائوں ضلع میں  ۲۰۱۹ءسے قبل کی  رجسٹرڈ تمام قسم کی گاڑیوں کی تعداد ۶؍لاکھ ۲۰؍ ہزار ۱۹۳؍ ہے ۔جس میں سے ۲؍ لاکھ ۵۰؍ ہزار گاڑیو ںکو ایچ ایس آر  پی نمبر پلیٹیں لگائی جاچکی ہیں۔
  ۲۰۱۹ سے قبل کی رجسٹرڈ تمام قسم کی گاڑیوں کو ایچ  ایس  آر  پی نمبر پلیٹ لگانا لازمی قرار دیے کے بعد ۳۱؍ مارچ تک مدت دی گئی  تھی پھر اس مدت میںتو ۳۰؍ اپریل ۲۰۲۵ء تک توسیع کردی گئی تھی۔تاہم اب ریاست کےٹرانسپورٹ محکمہ نے اسی مدت کو۳۰؍ جون تک کےلئے بڑھا دیا ہے ۔یاد رہے گاڑیوں کی جانچ پڑتال کے دوران ایچ  ایس آرپی نمبر پلیٹ نہیں ملا تو جرمانہ وصول کئے جائے گا۔ یادرہے کہ ایچ  ایس  آر پی نمبر پلیٹ نمبر لگانے کیلئے گاڑیوں کی درجہ بندی کی گئی جس میں ٹو وہیلر اور ٹریکٹر کیلئے ۴۵۰؍ روپے ،۳؍ پہیہ کیلئے ۵۵۰؍ روپے اور دیگر گاڑیوں کیلئے ۷۴۵؍ روپے رقم طئے کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ناگپور میں بلڈوزر ایکشن، عدالت سخت برہم، فوری روک لگائی

درمیان میں نمبر پلیٹ لگانے کیلئے گاڑیوں کے مالکان سے لوٹ کھسوٹ کئے جانے شکایتیں سامنےآئی تھیں جس کے بعد حکومت نے نمبر پلیٹ لگانے کے دام طے کئے اور سرکار نے پلیٹ فٹنگ چارج اور جی  ایس  ٹی ایڈ ہے ۔اضافی چار ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔خیال رہے کہ ایچ ایس آر پی نمبر پلیٹوں کی تیاری ،فراہمی اور فٹنگ کیلئےحکومت نےٹینڈر جاری کرکے ایجنسی مقرر کردی ہے ۔
دھوکہ دہی سےکیسے  بچیں؟ حکومت نے ایچ  ایس  آرپی نمبر پلیٹ انسٹال کرنے کیلئے ایک ویب سائٹ دستیاب کرائی ہے اور رجسٹریشن ضروری قرار دیا ہے۔ تاہم سائبر کریمنلز نے کچھ جعلی ویب سائٹس بنائی ہیں جن کے ذریعے شہریوں کو ہائی سیکوریٹی رجسٹریشن نمبر پلیٹ کیلئے دھوکہ دیا جارہا ہے۔لہٰذا مقامی سطح پر آر  ٹی  او دفتر سے تفصیلات حاصل کریں اورحکومت کی ویب سائٹس پر رجسٹریشن کریں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK