Inquilab Logo Happiest Places to Work

جلگاؤں ایم ایل سی الیکشن: مہایوتی امیدوار کی ریکارڈ جیت!

Updated: June 23, 2026, 11:02 AM IST | Sharjeel Qureshi | Jalgaon

ودھان پریشدمقامی خود حکومتی باڈی حلقہ انتخاب میں مہایوتی کے امیدوار نند کشور مہاجن نے بڑی جیت حاصل کی ہے۔

Jalgaon MLC Election: Mahayuti Candidate`s Record Win!.Photo:INN
نو منتخب ایم ایل سی نند کشور مہاجن ،ایم پی اسمیتا واگھ ،ایم ایل اے راجو ماما اوردیگر-آئی این این
ودھان پریشدمقامی خود حکومتی باڈی حلقہ انتخاب میں مہایوتی کے امیدوار نند کشور مہاجن نے بڑی جیت حاصل کی ہے۔نندکشور ،وزیر گریش مہاجن کے معتمد خاص مانے جاتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ناسک میں پارٹی کے ساتھ غداری کے سبب جلگاؤں میں مہا یوتی کے جیت  کےجشن میں شیوسینا شندے گروپ کے ضلعی صدر وشنو بھنگالے،اپنے حامیوں کے ساتھ شامل نہیں ہوئے۔ انہوں نے ناسک کے نتیجہ پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔دوسری جانب باغی امیدوار ریشم کندن کالے نے بھی ناسک کی جیت پر کھل کر ناراضگی ظاہر کی اور کہا اگر میں اپنی امیدواری پر اٹل رہتی تو میری جیت یقینی تھی۔ووٹوں کی گنتی پیر کی صبح۸؍ بجے جلگاؤں ضلع کلکٹر کے دفتر احا طے میں واقع الپ بچت بھون میں ہوئی۔ مہایوتی امیدوار نند کشور مہاجن اور مہاوکاس اگھاڑی کے امیدوار شرد تائیڑے کے درمیان سیدھا مقابلہ تھا۔ نند کشور مہاجن کو۵۲۸؍ ووٹ ملے جبکہ مخالف امیدوار شرد تائیڑے کو صرف۱۷؍ ووٹ ملے۔ نند کشور مہاجن۵۱۱؍ ووٹوں کے فرق سے جیت گئے۔
 
 
شیوسینا شندےکی مقامی لیڈر شپ ، بی جے پی سےناراض!
قابل ذکر ہے کہ اس الیکشن میں شیوسینا کی آزاد امیدوار ریشما کالے نے پہلے بغاوت کی تھی۔ تاہم وہ ایکناتھ شندے کے حکم پر پیچھے ہٹ گئیں۔ ریشما کالے کو اس الیکشن میں صرف ایک ووٹ ملا ہے۔ آزاد امیدوار انیل چودھری بھی ووٹنگ سے سے چند گھنٹوں پہلے امیدواری سے دستبردار ہو گئے تھے۔  شیوسینا شندے گروپ کے رکن اسمبلی کشور اَپّا پاٹل نے جلگاؤں میں کامیابی اور ناسک میں باغی امیدوار کی جیت پر کہا کہ ’’  جلگاؤں ضلع میں شیوسینا کے ممبران اسمبلی اور کارپوریٹرس نے اتحاد کے لیے ایمانداری سے کام کیا۔ انہوں نے شیوسینا کے امیدوار کو دوسری پسند کا ووٹ بھی نہیں دیا۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ شیوسینا کے ساتھ ناسک ضلع میں ایمانداری سے کام نہیں کیا گیا۔‘‘  وشنو بھنگالے نے کہا کہ ’’اگرچہ ہم نے جلگاؤں میں اتحاد کا پاس و لحاظ رکھا، لیکن ناسک میں ہمارے ساتھ دھوکہ ہوا۔ ‘‘

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK