Inquilab Logo Happiest Places to Work

جلگائوں : ایک ماہ میں بی ایس این ایل کے۲۲؍ ہزار سے زائد نئے صارف

Updated: August 09, 2024, 1:47 PM IST | Sharjeel Qureshi | Jalgaon

نجی کمپنیوں کے موبائل ریچارج پلان مہنگے،لوگوں کا رجحان سرکاری کمپنی کی طرف، ۱۷؍ ہزار نے پورٹ کروایا تو ۵؍ ہزار نئے سم کارڈ فروخت۔

Since BSNL is a government company, its recharge is cheap. Photo: INN
بی ایس این ایل سرکاری کمپنی ہونے کے سبب اس کا ریچارج سستا ہے۔ تصویر : آئی این این

تین بڑی نجی ٹیلی کام کمپنیوں نے موبائل ریچارج پلان فیس میں اضافہ کیا ہے۔ اس کی وجہ سے صارفین میں بے چینی ہے اور وہ بڑی تعداد میں اپنا موبائل نمبر بی ایس این ایل میں پورٹ کروا رہے ہیں یا پھر بی ایس این ایل کے نئے سم کارڈ خرید رہے ہیں ۔ گزشتہ کچھ عرصے میں بی ایس این ایل کے صارفین کی تعداد میں خاصہ اضافہ ہوا ہے دیگر علاقوں کی طرح جلگائوں ضلع میں بھی یہ رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ 
اس سلسلے میں بی ایس این ایل جلگائوں کے دفتر سے رابطہ کرنے پر جونیئر ٹیلی کام آفیسر اپوروا جین نے بتایا کہ بی این ایس ایل آسان طریقے سے صارفین کو نئے سم کارڈ اور پورٹیبلٹی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ میں تقریباً ۱۷؍ ہزار ۴۰۰؍ نئے سم کارڈ فروخت ہوئے جبکہ ۵؍ ہزار ۸۵۱؍ لوگوں نے پرائیویٹ کمپنی کے سم کارڈ بی ایس این ایل میں پورٹ کروائے کی ہے۔ ضلع بھر میں جون ۲۰۱۴ء کے آخر تک بی ایس این ایل کے ایک لاکھ ۷۸؍ ہزار صارفین تھےجو ایک ماہ کے وقفے میں ۲؍ لاکھ ایک ہزار ۲۵۱؍تک پہنچ گئی ہے۔ اس نئے کنکشن ریچارج کے ذر یعے بی ایس این ایل کو ۴۴؍ لاکھ روپے حاصل ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھئے:’’مجھے وزیر اعلیٰ بنایا جاتا تو میں پوری پارٹی کو اپنے ساتھ لے آتا‘‘

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ اس پر مزید سِتم یہ کہ پرائیویٹ ٹیلی کوم کمپنیوں نے ریچارج پلان فیس میں اضافہ کر دیا جس سے صارفین کی جیب پر مزید بوجھ پڑا ہے۔ اس سے بچنے کیلئے صارفین سستے ریچارج پلان فراہم کرنے والی ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب متوجہ ہورہے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ بی ایس این ایل کے نئے سم کارڈ فروخت ہو رہے ہیں اور لوگ اپنا سم پورٹ کروا رہے ہیں۔ 
یاد رہے کہ بی ایس این ایل سرکاری کمپنی ہے اور اس نے صارفین کو بہتر سروس فراہم کرنے کیلئے ٹاٹا کمپنی کے ٹی ایس سی کے ذریعے اپنے نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کیلئے کام کیا ہے۔ یہ بھی ایک اہم وجہ ہے کہ صارفین نے بی ایس این ایل کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔ بی ایس این ایل دیہی اور شہری علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار اور سستی انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی بڑھانے پر زوردے رہا ہے۔ اسی مناسبت سے کاپر کنکشن ہٹا کر فائبر کیبل کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ نیز بی ایس این ایل شہر کے بیشتر حصوں میں ۴؍ جی سروس شروع کر رہا ہے اور صارفین کو مفت ۴؍ جی جی سم کارڈ دے رہا ہے۔ یاد رہے کہ ریچارج کے دام بڑھنے پر نجی کمپنیوں کو تنقید کا نشانہ بننا پڑا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK