Inquilab Logo Happiest Places to Work

تیس سال کی عمر کے بعد جلد خاص توجہ چاہتی ہے

Updated: July 17, 2025, 2:05 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

بڑھتی عمر کے ساتھ جلد کی نگہداشت کا انداز بھی بدلتا ہے۔ ۳۰؍ سال کی عمر کے بعد چہرے پر جھریاں نظر آنے لگتی ہیں۔ ایسے میں ضروری ہے کہ جلد پر خاص توجہ دی جائے۔

Be sure to include cleansing in your skin routine. Photo: INN
اسکن روٹین میں کلینزنگ کو ضرور شامل کریں۔ تصویر: آئی این این

بڑھتی عمر کے ساتھ جلد کی نگہداشت کا انداز بھی بدلتا ہے۔ ۳۰؍ سال کی عمر کے بعد چہرے پر جھریاں نظر آنے لگتی ہیں۔ ایسے میں ضروری ہے کہ جلد پر خاص توجہ دی جائے۔ جلد کی حفاظت کے چند بنیادی طریقے اپنی روز مرہ زندگی میں اپنانے سے آپ اپنی جلد کو کئی طرح کے مسائل سے بچاسکتی ہیں:
کلینزنگ کی اہمیت
 جلد کی کلینزنگ، موئسچرائزنگ اور ٹوننگ کو اپنے روٹین میں شامل کریں۔ کلینزنگ، موئسچرائزنگ اور ٹوننگ کی یہ روٹین جلد کو گرد اور میل کچیل سے پاک کرنے کے ساتھ جلد کو تروتازہ اور صحتمند بناتی ہے۔
بیوٹی پروڈکٹس کے اجزاء
 چہرے خوبصورتی بڑھانے کیلئے جو کاسمیٹکس آپ استعمال کرتی ہیں وہ چاہے قدرتی ہوں یا کمپنی کے بنے ہوئے ہوں، ان میں ایسے اجزاء شامل ہونے چاہئیں جو جلد کو تروتازہ بنانے میں مدد دیں۔ اینٹی آکسیڈنٹ، وٹامن سی اور گلائی کولک جلد کو وقت سے پہلے نمودار ہونے والی جھریوں اور خشکی سے بچاتے ہیں اور جلد کو تروتازہ بناتے ہیں۔
پھلوں اور سبزیوں کا استعمال
 اپنی غذا میں پھل اور سبزیاں شامل کریں ۔ تازہ پھل اور سبزیوں کا سلاد جلد کو ٹوکسن سے پاک کرنے میں مدد دیتا ہے اور جلد کو صحتمند بناتا ہے۔
سپلیمنٹ اور وٹامن
 جلد کو مضبو ط بنانے اور اس کا کھنچاؤ  برقرار رکھنے کے لئے وٹامن سی اور وٹامن ای کا سپلیمنٹ استعمال کریں۔ یہ وٹامنز کولیجن بناتے ہیں، جو جلد کا کھنچاؤ لمبے عرصے تک برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
فیس ماسک
 بہتر یہ ہوگا کہ گھر میں موجود قدرتی اجزاء سے تیار فیس ماسک کا استعمال کریں۔ اس معاملے میں ماہرین سے مشہور کیا جاسکتا ہے۔ خیال رہے، جلد پر ماسک لگانے سے پہلے پیچ ٹیسٹ کر لینا چاہئے۔
فیشیل
 خوبصورت اور تر و تازہ جلد کے لئے فیشیل بھی نہایت مفید ہے۔ آپ کتنی ہی مصروف کیوں نہ ہوں مہینے میں ایک مرتبہ فیشیل ضرور کرائیں یا گھر پر خود ہی کریں۔ہر ماہ فیشیل کرانے سے جلد میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK