Inquilab Logo Happiest Places to Work

اہم کمپنیوں میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ کو بہترین ملازمتیں ملیں

Updated: May 29, 2025, 11:27 AM IST | Agency | New Delhi

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی افسر اعلیٰ اور تعلقات عامہ کی پروفیسر صائمہ سعید نے جامعہ کے پلیسمنٹ سیل کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔

Professor Saima Saeed. Photo: INN
پروفیسر صائمہ سعید۔ تصویر: آئی این این

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی افسر اعلیٰ اور تعلقات عامہ کی پروفیسر صائمہ سعید جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پلیسمنٹ سیل کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ خبر رساں ایجنسی یواین آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس بات پر فخر کا احساس ہورہاہے کہ جامعہ کے مختلف شعبوں میں زیر تعلیم طلبہ کو اہم ملازمتیں ملی ہیں۔ جامعہ کے مختلف پروگراموں کے طلبہ اہم کمپنیوں میں ملازمتیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جو وہاں دی جارہی بہترین اور معیاری تعلیم وتربیت کو اجاگر کرتاہے۔ 
 جامعہ ملیہ اسلامیہ کی افسر اعلیٰ، تعلقات عامہ پروفیسر صائمہ سعید کے مطابق چند نمایاں کامیابیوں میں بی ٹیک کمپوٹر انجینئرنگ کے طالب علم کا انجینئر انڈیا لمیٹڈ(ای آئی ایل) میں سالانہ ۲۰ء۳۱؍ لاکھ کا شان دار پیکیج، ماس کمیونی کیشن کے دو طالب علم جنھیں کوکو ایف ایم نے ۱۲؍ لاکھ سالانہ کا پیکیج دیاہے اور بی آرک پروگرام کے طالب علم جسے گریجویٹ آرکی ٹیکٹ ٹرینی کے طورپر اسٹونیکس انڈیا سے منتخب کیا ہے اسے دیے جانے والے سالانہ۸ء۴۵؍ لاکھ سالانہ کے پیکیج شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ایم ایس سی بایو سائنس کے دو طلبہ کو آکاش انسٹی ٹیوٹ نے بطور اسسٹنٹ لیکچرر۷ء۲۵؍ لاکھ کے سالانہ پیکیج پر ملازمت دی ہے اور ایم ٹیک پروگرام کی مختلف شاخوں سے ۸؍ طلبہ کو سالانہ ۶؍ لاکھ کے پیکیج پرا یس ایس ٹی ایم نے منتخب کیاہے۔ پلیسمنٹ کے اس مرحلے میں ایم۔ ٹیک الیکٹرانکس اینڈ کمیو نی کیشن انجینئرئنگ اینڈ ایم ٹیک الیکٹریکل انجینئرنگ اور ایم ٹیک میکانیکل کے ۴؍ طلبہ بھی شامل ہیں۔ 
 قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ ایم بی اے کے۳؍ طلبہ کو مدر ڈیری نے ۶؍ لاکھ کے سالانہ پیکیج پر ملازمت دی تھی اور ایم بی اے بیچ ۲۰۲۴ء کے ایک طالب علم کو مائی بھارت، منسٹری آف یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس نے بطور مینجمنٹ ٹرینی۷ء۸؍ لاکھ سالانہ پر منتخب کیا تھا۔ علاوہ ازیں، الٹراٹیک سیمنٹ نے بی ٹیک سول کے تین طلبہ اور ایم ٹیک سول کے تین منتخب کیا تھا اور بی ٹیک سول انجینئرنگ کے چار طلبہ کو ہگر اسٹون میں ملازمت حاصل کی تھی۔ طلبہ نے سرکردہ کمپنیوں میں بہترین پیکیج کے ساتھ ملازمتیں حاصل کی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK