Inquilab Logo Happiest Places to Work

جموں کشمیر: بس حادثے میں ۳۸؍ ہلاک ، ۱۹؍ زخمی

Updated: November 15, 2023, 3:01 PM IST | Jammu and kashmir

جموں کشمیر کے ڈوڈا میں ایک بس کے سڑک سے پھسل کر ۳۰۰؍ فٹ کھائی میں جا گرنے سے ۳۸؍ افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ۱۹؍ افراد زخمی ہیں جنہیں جموں کشمیر کے جی ایم سی ڈوڈا اور جی ایم جموں اسپتال داخل کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بس میں تقریباً ۴۰؍ سے زائد مسافر تھے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے کے سبب جانی نقصان کیلئے افسوس کا اظہار کیا ہے اور لواحقین کیلئے ۲؍ لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کیلئے ۵۰؍ ہزار روپے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔

Relief work is going on after the bus accident. Photo: PTI
بس حادثے کے بعد راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

حکام نے اطلاع دی ہے کہ جموں کشمیر کے ڈوڈا ضلع میں ایک بس کے سڑک سے پھسل کر کھائی میں جا گرنے سے ۳۸؍افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ۱۹؍ زخمی ہوئے ہیں۔ بس جس کا نمبر( جے کے ۰۲سی این ۔ ۶۵۵۵؍) تھا، میں تقریباً ۴۰؍ مسافر تھے۔یہ بس بٹوٹ کشتواڑ قومی شاہراہ پر ترنگل اسر کےقریب سڑک پر پھسلی تھی اور ۳۰۰؍ فٹ نیچے کھائی میں جا گری تھی۔ حکام نے مزید کہا کہ راحت رسانی کا کام جاری ہے اور لاشوں کو بازیافت کیا جا رہا ہے۔اس ضمن میں مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ انتہائی دکھ اور افسوس کی خبر ہے۔ بس حادثے کے سبب ۳۶؍ افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ۱۹؍ زخمی ہوئے ہیں جن میں ۶؍ افراد کی حالت نازک ہے۔زخمیوں کو جی ایم سی ڈوڈا اور جی ایم جموں اسپتال داخل کیا گیا ہے۔ مسافروں کو ہر طرح کی ممکنہ مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

ہماری لواحقین سے اظہار تعزیت ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی اس حادثے کیلئے غم کا اظہار کیا ہے۔ مودی نے اپنے ایکس پوسٹ پر لکھا ہے کہ جموں کشمیر کے ڈوڈا میں پیش آنے والا یہ حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ میں لواحقین سے اظہار غم کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔مودی نے پرائم منسٹر نیشنل ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے لواحقین کیلئے ۲؍ لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کیلئے ۵۰؍ ہزار روپے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔

امیت شاہ نے اس ضمن میں اپنے ایکس پوسٹ پر لکھا ہے کہ بس حادثے کے سبب قیمتی جانوں کا بے حد افسوس ہے۔ مقامی انتظامیہ راحت رسانی کا کام کر رہی ہیں۔ لواحقین سے میرا اظہار تعزیت ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے پر امید ہوں۔جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ منوج سنہا نے کہا کہ ڈوڈا میں پیش آنے والے حادثے کے سبب مرنے والوں کا بہت غم ہے۔ میں لواحقین کو دل کی گہرائی سے تعزیت پیش کرتا ہوں اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کیلئے دعا گوہوں۔میں نے ڈیویژنل اور ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ افراد کو ہر ممکن مددفراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ذرائع کے مطابق کافی اونچائی سے گرنے کے سبب بس چکنا چور ہو گئی ہے۔ مقامی انتظامیہ کے علاوہ ایس ڈی آر ایف افسران اور دیگر افراد بھی راحت رسانی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK