متعدد لاپتہ،شاپنگ مال زلزلے کے بعد حال ہی میں دوبارہ کھولا گیا تھا جو گیس لیکج دھماکے کے بعد مکمل طور پر تباہ ہوگیا،علاقےمیں گیس کی بو محسوس کی گئی۔
EPAPER
Updated: July 30, 2026, 10:45 AM IST | Tokyo
متعدد لاپتہ،شاپنگ مال زلزلے کے بعد حال ہی میں دوبارہ کھولا گیا تھا جو گیس لیکج دھماکے کے بعد مکمل طور پر تباہ ہوگیا،علاقےمیں گیس کی بو محسوس کی گئی۔
جاپان میں ۷ء۱؍شدت کےتباہ کن زلزلے کے بعد شاپنگ مال میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دوسری منزل گرگئی۔ سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔جاپان کے صوبے کوماموٹو میں آنے والے ۷ء۱؍ شدت کے ہولناک زلزلے کے بعد ’ایون کماموٹو‘ نامی شاپنگ مال میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس سے دوسری منزل اور چھت گرنے سے اس کا بڑا حصہ ملبے کا ڈھیر بن گیا۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ اور سعودی عرب کا عراق پرمشترکہ حملہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شاپنگ مال زلزلے کے بعد حال ہی میں دوبارہ کھولا گیا تھا جو گیس لیکج دھماکے کے بعد مکمل طور پر تباہ ہوگیا، متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ منگل کی سہ پہر۷ء۱؍ شدت کے زلزلے نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا تھا، زلزلے کے فوراً بعد مال کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تقریباً۲۰۰؍ افراد اور عملے کے افراد کو عمارت سے بحفاظت باہر نکال لیا تھا۔زلزلے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد مال میں زوردار دھماکہ ہوا جس سے عمارت کی دیواریں منہدم ہوگئیں اور کئی حصے مکمل طور پر زمیں بوس ہوگئے۔جاپانی سرکاری نشریاتی ادارے (این ایچ کے) کے مطابق مال کے۲۰؍ سے۳۰؍ ملازمین لاپتہ ہیں جبکہ عینی شاہدین نے دھماکے سے قبل علاقے میں گیس کی بو محسوس ہونے کی بھی اطلاع دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زلزلے کے آفٹر شاکس کے باعث متاثرہ عمارت غیر محفوظ ہوچکی ہے جس کی وجہ سے فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کرنا ممکن نہیں تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایون کما موٹو مال سال۲۰۱۶ءمیں آنے والے۷ء۳؍ شدت کے تباہ کن زلزلے میں بھی شدید متاثر ہوا تھا جس کے بعد اسے کئی ماہ کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔بعد ازاں۲۰۱۷ء میں اس کی ازسرنو تعمیر اور توسیع کی گئی جس میں عمارت کو زلزلہ برداشت کرنے کے لئے مزیدمضبوط بنایا گیا تھا۔