• Thu, 19 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سانائے تاکائیچی جاپان کی پہلی خاتون وزیر اعظم کے طور پر اپنے عہدے پر برقرار

Updated: February 18, 2026, 10:38 PM IST | Tokyo

جاپان کی اولین خاتون وزیر اعظم سانائے تاکائیچی نے اپنا عہدہ برقرار رکھنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی لیڈرکو ملک کی ۱۰۵؍ویں وزیراعظم کے طور پر منتخب کر لیا۔

Japan`s first female prime minister, Sanae Takaichi,. Photo: INN
جاپان کی اولین خاتون وزیر اعظم سانائے تاکائیچی۔ تصویر: آئی این این

جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائیچی نے بدھ کو ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم کے طور پر اپنے عہدے کوبرقرار رکھنے میں کامیابی حاصل کرلی، حالیہ انتخاب میں ان کی حکمران جماعت کی زبردست فتح کے بعد پارلیمنٹ نے انہیں دوبارہ منتخب کر لیا۔خبروں کے مطابق، تاکائیچی نے دو ایوانوں پر مشتمل پارلیمنٹ کے ایوان زیریں اور ایوان بالا دونوں میں اکثریتی ووٹ حاصل کیے اور جاپان کی ۱۰۵؍ویں وزیراعظم بن گئیں۔ایوان زیریں میں، انہوں نے۴۶۵؍ ارکان پارلیمنٹ میں سے۳۵۴؍ ووٹ حاصل کیے، جبکہ ایوان بالا میں موجود ۲۴۸؍ ارکان میں سے۱۲۵؍ ووٹ حاصل کیے، جہاں حکمران اتحاد اقلیت میں ہے، اور وزیراعظم کا ووٹ دوسرے مرحلے میں چلا گیا۔بعد ازاں تاکائیچی کی حریف جونیہ اوگاوا کو۶۵؍ ووٹ ملے۔ جبکہ پہلے مرحلے میں، انہیں۱۲۳؍ ووٹ ملے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: میکسیکو کا ٹرمپ کے’’بورڈ آف پیس‘‘ کی مکمل رکنیت سے انکار، فلسطین کے حق میں موقف

واضح رہے کہ کامیاب امیدوار کو ایوان بالا میں نصف سے زیادہ ارکان کی حمایت حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، جس میں۲۵۰؍ نشستیں ہیں، جبکہ ایوان زیریں میں کسی امیدوار یا بل کو منظور ہونے کے لیے کم از کم۲۳۳؍ ارکان کی حمایت درکار ہوتی ہے۔یہ انتخابات۸؍ فروری کو جاپان میں اسنیپ عام انتخابات ہونے کے بعد ضروری تھے، جس نے تاکاچی کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کو ایوان زیریں میں بھاری اکثریت دے دی، جو دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار ہوا ہے۔حکمران جماعت نے پارلیمنٹ کی۴۶۵؍ نشستوں میں سے۳۱۶؍ نشستیں حاصل کیں، جس سے ایل ڈی پی کو واضح اکثریت مل گئی جس کی بدولت تاکاچی کسی بھی بل کو نافذ کرنے کے لیے ایوان بالا کو عبور  کر سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ: گالگوٹیاس یونیورسٹی کے اسٹال سے چین کا تیار کردہ وائرل روبوڈوگ غائب: رپورٹ

تاہم منگل کو، تاکائیچی کی کابینہ نے اجتماعی طور پر استعفیٰ دے دیا، جو نئی حکومت کی تشکیل سے پہلے آئینی تقاضا ہے۔۶۴؍ سالہ تاکائیچی گزشتہ اکتوبر میں ایل ڈی پی کی قیادت کی دوڑ جیتنے کے بعد جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئی تھیں۔انہوں نے اپنے عہدے کے چار ماہ کے اندر اسنیپ انتخابات کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK