جاپان کے وزارت خارجہ نے جاپان انڈیا اکنامک افیئرز ڈویژن قائم کیا ہے، جس کے ذریعے جاپانی حکومت کی کوشش ہے کہ ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لیے مقامی کمپنیوں کی مدد کی جا سکے۔
EPAPER
Updated: April 03, 2026, 7:11 PM IST | New Delhi
جاپان کے وزارت خارجہ نے جاپان انڈیا اکنامک افیئرز ڈویژن قائم کیا ہے، جس کے ذریعے جاپانی حکومت کی کوشش ہے کہ ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لیے مقامی کمپنیوں کی مدد کی جا سکے۔
جاپان کے وزارت خارجہ نے جاپان انڈیا اکنامک افیئرز ڈویژن قائم کیا ہے، جس کے ذریعے جاپانی حکومت کی کوشش ہے کہ ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لیے مقامی کمپنیوں کی مدد کی جا سکے۔جاپان کی طرف سے یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
جاپانی حکومت نے بیان میں کہاکہ ’’جاپان انڈیا اکنامک افیئرز ڈویژن کے قیام کے ذریعے وزارت خارجہ ہندوستان میں جاپانی کمپنیوں کی توسیع اور سرمایہ کاری کو فروغ دے گی اور اس سے ہندوستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری گہری ہوگی۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیاکہ ’’ ہندوستان کی اعلیٰ اقتصادی ترقی کی شرح کو دیکھتے ہوئے، ہند جاپان تعلقات میں اقتصادی تعاون کی اہمیت روز بروز بڑھ رہی ہے۔‘‘
اس نئی پہل سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس(اے آئی ) ، اسٹارٹ اپس اور اہم معدنیات جیسے تیزی سے بڑھنے والے شعبوں میں تعاون کو فروغ ملنے کی توقع ہے، جو دونوں ممالک کی وسیع حکمت عملی کی ترجیحات کے مطابق ہے۔ یہ پہل بدلتی ہوئی عالمی سپلائی چین اور جغرافیائی سیاسی حالات کے درمیان ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اہمیت کو ایک اہم اقتصادی اور اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر ظاہر کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:پرینیتی چوپڑہ نے راگھو چڈھا کی حمایت کی
یہ اقدام ۲۰۲۵ء کے دوطرفہ سربراہی اجلاس کے دوران ہوئے معاہدے کے مطابق ہے، جو ہندوستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو۲۰۳۵ء تک ۱۰؍ٹریلین ین (تقریباً ۶ء۶۲؍ بلین ڈالر) تک پہنچانے کے ہندجاپان ہدف کی تکمیل بھی ہے۔ ۲۰۰۰ء سے اب تک ہندوستان میں جاپان کی کل براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری تقریباً ۲ء۴۳؍ بلین ڈالرس تک پہنچ چکی ہے، جس میں بنیادی سرمایہ کاری آٹوموبائل، الیکٹرانکس، ٹیلی کمیونیکیشن، کیمیکلز، اور مالی خدمات جیسے شعبوں میں مرکوز ہے۔
یہ بھی پڑھئے:آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کیا
سروے سے معلوم ہوتا ہے کہ جاپانی مینوفیکچررز ہندوستان کو ایک امید افزا ترقیاتی مارکیٹ کے طور پر دیکھتے ہیں، لیکن کئی لوگ اب بھی محتاط ہیں کیونکہ وہ ملک کے قوانین اور ضوابط سے مکمل طور پر واقف نہیں ہیں، جو ریاستوں کے لحاظ سے مختلف ہیں ۔ہندوستان میں جاپانی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)میں اضافہ ہو رہا ہے، جو۲۴۔۲۰۲۳ء میں کل ۱ء۳؍ بلین ڈالرتک پہنچ گئی ہے۔ سرمایہ کاری بنیادی طور پرآٹوموبائل، الیکٹرک آلات، ٹیلی کمیونیکیشن، کیمیکلز، مالی خدمات، اور فارماسیوٹیکلز میں ہوئی ہے۔