• Fri, 23 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دلیپ گاویت نے۴۰۰؍ میٹر میں طلائی تمغہ جیتا

Updated: October 23, 2026, 1:21 PM IST | Agency | Nagoya

ہندوستانی ایتھلیٹ دلیپ گاویت نے ایشین پیرا گیمز ۲۰۲۶ءمیں مردوں کی ۴۰۰؍ میٹر ٹی-۴۷؍ دوڑ میں طلائی تمغہ جیت لیا، جبکہ ان کے ہم وطن بھاوِک کمار نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

Indian athlete Dilip Gavit. Photo: INN
ہندوستانی ایتھلیٹ دلیپ گاویت۔ تصویر: آئی این این
ہندوستانی ایتھلیٹ دلیپ گاویت نے ایشین پیرا گیمز ۲۰۲۶ءمیں مردوں کی ۴۰۰؍ میٹر ٹی-۴۷؍ دوڑ میں طلائی تمغہ جیت لیا، جبکہ ان کے ہم وطن بھاوِک کمار نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
 
 
فائنل میں دلیپ مہادو گاویت نے ۴۸ء۲۷؍سیکنڈ کا شاندار وقت نکال کر طلائی تمغہ جیتا، جبکہ بھاوِک کمار بھرواد نے ۳۱ء۴۹؍سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ اس طرح ہندوستان نے مقابلے میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔جاپان کے کاکِرو ایشیدا نے ۴۹ء۵۸؍سیکنڈ کے وقت کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیتا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK