ایشین پیرا گیمز میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے اونچی کود کے مقابلے میں طلائی، چاندی اور کانسے کا تمغہ جیت لیا۔
EPAPER
Updated: October 23, 2026, 1:18 PM IST | Agency | Nagoya
ایشین پیرا گیمز میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے اونچی کود کے مقابلے میں طلائی، چاندی اور کانسے کا تمغہ جیت لیا۔
ہندوستانی ایتھلیٹوںنے ایشین پیرا گیمز میں مردوں کی ٹی۔۶۳؍ہائی جمپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں تمغے جیت لئے۔ شیلش کمار نے طلائی، ورون بھاٹی نے چاندی اور راہل نے کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔فائنل میں شیلش کمار نے ۱ء۸۹؍میٹر کی چھلانگ لگا کر طلائی تمغہ جیتا، جبکہ ورون بھاٹی نے ۱ء۸۴؍میٹر کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ راہل نے ۱ء۸۱؍میٹر کی چھلانگ لگا کر کانسے کے تمغے پر قبضہ جمایا، جو ان کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:شیتل دیوی کا ڈبل دھماکہ، ایک ہی دن میں ۲؍طلائی تمغے جیت لئے
اس کامیابی سے پیرا ایتھلیٹکس میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی طاقت اور بین الاقوامی سطح پر ہندوستانی ایتھلیٹوں کے عزم و حوصلے کا اظہار ہوتا ہے۔ فلپائن کے ایڈون جونیئر اینگئیٹو اور میانمار کے زاؤ من تون ۱ء۶۰؍میٹر کی چھلانگ کے ساتھ مشترکہ طور پر چوتھے جبکہ پاکستان کے محمد ندیم ۱ء۵۵؍میٹر کے ساتھ چھٹے مقام پر رہے۔