وزیر اعظم مودی نے جاپان کو ہندوستان کی ترقی کے سفر میں اہم شراکت دار قرار دیا۔
EPAPER
Updated: August 30, 2025, 12:06 PM IST | Agency | Tokyo
وزیر اعظم مودی نے جاپان کو ہندوستان کی ترقی کے سفر میں اہم شراکت دار قرار دیا۔
وزیر اعظم مودی نے جاپان کو ہندوستان کی ترقی کے سفر میں اہم شراکت دار قرار دیا۔ ساتھ ہی جاپانی صنعت سے مینو فیکچرنگ ، ٹیکنالوجی نئی نسل کے بنیادی ڈھانچے، صاف توانائی اور ہنرمندی کی ترقی جیسے شعبوں میں مل کر آگے بڑھنے کی اپیل کی اور کہا کہ جاپان کی ٹیکنالوجی اور ہندوستان کا ہنر مل کر اس صدی کے تکنیکی انقلاب کی قیادت کر سکتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک مل کر اس صدی میں ایشیا میں استحکام، ترقی اور خوشحالی کو ایک نئی جہت عطاکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مل کر نہ صرف ایشیا بلکہ گلوبل ساؤتھ بالخصوص افریقہ کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ مودی جو جاپان کے دو روزہ دورے پر پہنچے ہیں، نے اپنے جاپانی ہم منصب کے ساتھ ہندوستان-جاپان اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاپان ہمیشہ ہندوستان کی ترقی کے سفر میں ایک اہم شراکت دار رہا ہے۔ یہ خاص طور پر آٹو سیکٹر اور مینوفیکچرنگ میں رہی ہے اور اب ہم اسے نئے شعبوں تک لیجائیں گے۔