Inquilab Logo Happiest Places to Work

ویبھو سوریہ ونشی کا کرس گیل کا عالمی ریکارڈ توڑنے کا عزم

Updated: March 16, 2026, 8:05 PM IST | Mumbai

ہندوستانی کرکٹ کے ابھرتے ہوئے نوجوان بلے باز ویبھو سوریہ ونشی نے کرس گیل کے آئی پی ایل میں ۱۷۵؍رنز کے تاریخی انفرادی اسکور کا ریکارڈ توڑنے کو اپنا بڑا ہدف قرار دیا ہے۔

Vaibhav Suryavanshi.Photo:INN
ویبھوسوریہ ونشی۔ تصویر:آئی این این

 ہندوستانی کرکٹ کے ابھرتے ہوئے نوجوان بلے باز ویبھو سوریہ ونشی نے کرس گیل کے آئی پی ایل میں ۱۷۵؍رنز کے تاریخی انفرادی اسکور کا ریکارڈ توڑنے کو اپنا بڑا ہدف قرار دیا ہے۔  ۱۵؍مارچ کو دہلی میں منعقدہ بی سی سی آئی کی سالانہ ایوارڈز تقریب کے دوران معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے ۲۰۱۳ء میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی طرف سے کھیلتے ہوئے پونے وارئیرز کے خلاف صرف ۶۶؍ گیندوں پر ۱۷۵؍ رنز بنائے تھے، جو آج بھی مینس ٹی ۲۰؍ کرکٹ کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ گیل نے اس تاریخی اننگز میں صرف ۳۰؍ گیندوں پر سنچری مکمل کی تھی۔ ویبھو سوریہ ونشی نے آئی پی ایل ۲۰۲۵ء میں راجستھان رائلز  کے لیے کھیلتے ہوئے گجرات ٹائٹنز کے خلاف صرف ۳۵؍گیندوں پر سنچری داغ کر تاریخ کی دوسری تیز ترین آئی پی ایل سنچری کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
ویبھو ابھی ۱۵؍ سال کے بھی نہیں ہوئے، لیکن ان کے ریکارڈز ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں، انہوں نے انڈیا اے کی نمائندگی کرتے ہوئے یو اے ای کے خلاف ۱۴۴؍ رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔اب تک کی ۱۸؍ اننگز میں وہ۳؍ سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔ راجستھان رائلز نے ان کی غیر معمولی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے لیے برقرار رکھا ہے۔انفرادی ریکارڈز کے ساتھ ساتھ سوریہ ونشی نے اپنی ٹیم کی جیت کو اولین ترجیح قرار دیا۔ انہوں نے جیو ہاٹ اسٹار  سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’آئی پی ایل۲۰۲۶ء کے لیے میرا سب سے بڑا ہدف راجستھان رائلز کے لیے ٹرافی جیتنا ہے۔ ٹیم کی جیت سب سے اہم چیز ہے، کیونکہ اگر ٹیم ٹرافی جیتتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ میری کارکردگی ٹیم کے کام آئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ماتربھومی: سلمان خان نے اپنی فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کا نام کیوں بدلا؟

ہاردک پانڈیا کو اپنا بہترین کھیل دکھانا ہوگا: ہربھجن سنگھ
ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ  ہاردک پانڈیا کو ممبئی انڈینس کی قیادت کرتے ہوئے  آئی پی ایل ۲۰۲۶ء میں اپنا بہترین کھیل دکھانا ہوگا۔ ان کے مطابق اگر پانڈیا بلے اور گیند دونوں سے نمایاں کارکردگی دکھائیں تو ٹیم کے نتائج میں بڑا فرق پڑ سکتا ہے۔ہربھجن نے کہا کہ کپتان جب آگے بڑھ کر مثال قائم کرتا ہے تو پوری ٹیم اس کا ساتھ دیتی ہے اور اسی اعتماد کے ساتھ ممبئی انڈینز چھٹی بار ٹرافی جیتنے کی کوشش کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:اروندھتی ریڈی اور فاطمہ ثناآئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد

ماہر کرکٹ آکاش چوپڑا نے ٹیم کمبینیشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اوپننگ میں روہت شرما  کے ساتھ کوانٹم ڈی کوک کو موقع مل سکتا ہے، جبکہ ریان ریکلٹن کو جگہ ملنا مشکل ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تیز گیندبازی میں  جسپریٹ بمراہ ٹیم کے سب سے اہم ہتھیار ہیں اور ان کے چار اوور ممبئی انڈینز کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK