Inquilab Logo Happiest Places to Work

جوہر یونیورسٹی: اعظم خان کیخلاف جانچ کا دائرہ وسیع

Updated: September 18, 2023, 10:29 AM IST | Inquilab News Network | Lucknow

سماجوادی سرکار کے افسران اور یونیورسٹی کو عطیہ دینے والوں  پر بھی آئی ٹی کی نظر۔

Azam Khan. Photo. INN
اعظم خان۔ تصویر:آئی این این

اعظم خان اوران کے حامیوں  کے ہاں  ۳؍دنوں  کی چھاپہ مار کارروائی کے بعد انکم ٹیکس محکمہ جوہر یونیورسٹی کے حوالے سے اعظم خان کے خلاف جانچ کا دائرہ وسیع کرنے کی تیاری کررہاہے۔ جانکار ذرائع کے مطابق اب اُن افسران سے پوچھ تاچھ کی تیاری کی جارہی ہے جو سماجوادی پارٹی کے دور حکومت میں  اہم عہدوں  پر فائز تھے۔اس کے ساتھ ہی اُن افراد کی فہرست بھی کھنگالی جا رہی ہے جنہوں   نے جوہر یونیورسٹی کیلئے عطیہ دیا تھا۔
محکمہ تعمیرات عامہ (پبلک ورکس ڈپارمنٹ، پی ڈبلیو ڈی)، ضلع پنچایت اور دیگر محکموں   سے وابستہ رہ چکے افسر انکم ٹیکس محکمہ کے راڈار میں  آسکتے ہیں ۔ الزام ہے کہ مذکورہ افسران نے جوہر یونیورسٹی کی تعمیر کے وقت قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس کیلئے راہیں  ہموار کیں ۔ یونیورسٹی کے کئی محکموں   کی تعمیر بھی پی ڈبلیو ڈی سے کرانے اور قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پی ڈبلیو ڈی کے ذریعہ ہی جوہر یونیورسٹی میں سڑک کی تعمیر کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔ چونکہ جوہر یونیورسٹی ٹرسٹ سے متعلق لین دین کے معاملے زیر تفتیش ہیں  اس لئے ٹھیکیدار اور افسران بھی محکمہ انکم ٹیکس کے شکنجے میں آسکتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس مذکورہ افسران کی فہرست تیار کررہاہے،جلد ہی انہیں  نوٹس بھیج کر پوچھ تاچھ کی جاسکتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK