Inquilab Logo Happiest Places to Work

جے ای ای: محمد ایوب کا معذوروں کے زمرے میں ۳۲؍ واں رینک

Updated: June 12, 2025, 1:54 PM IST | Shaikh Akhlaque Ahmed | Pune

پونے کے جونر علاقے میں رہنے والے ہونہار طالب علم نے معذوری اور معاشی کمزوری کو کامیابی کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیا۔

Muhammad Ayub with his father Murad Abbas. Photo: Inqilaba
محمد ایوب اپنے والد مراد عباس کے ساتھ۔ تصویر : انقلاب

پونے کے جونر علاقے میں رہنے والے سید محمد ایوب مراد عباس  نے جے ای ای  کے معاشی طور پر پسماندہ اور جسمانی طور پر معذورو طلبہ کے زمرے میں ملک بھر میں ۳۲؍ واں  رینک حاصل کیا ہے۔ اب محمد ایوب کا دا خلہ آئی آئی ٹی میں ہوگا جہاں سے وہ کمپیوٹر سائنس میں ڈگری کے خواہاں ہیں۔
محمد ایوب نے ثابت کیا کہ اگر آپ نے مقصد کا تعین کر لیا ہے تو پھر کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔  ایک ایسا  نوجوان نے جس نے اپنی معذوری کو اپنی کمزوری نہیں بننے دیا۔ محمد ایوب کے والد اگرچہ کیبل آپریٹر ٹیکنیشین ہیں مگر وہ بطور ہوم گارڈ جوننر میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ایوب نے اپنی ابتدائی تعلیم  شنکر راؤ بھوٹٹے انگلش میڈیم اسکول سے حاصل کی جہاں سے انھوں  نے ۲۰۲۳ء میں۱۰؍ ویں کا امتحان ۹۱؍ فیصد مارکس لے کر پاس کیا۔ محمد ایوب کا رزلٹ دیکھ کر ہونہار طلبہ کو اسکالر شپ دینے والی ممبئی کی اانفال فاؤنڈیشن نے  اپنے ’ میکس اسٹارس‘ پروگرام کے تحت ایس ایس پی ٹی کوچنگ کلاس میں ان کا داخہ کروایا۔

یہ بھی پڑھئے:ملئے کوکن کے پہلے ایئر کرافٹ انجینئر سے

محمد ایوب نے خوب محنت کی اور شری چھتر پتی شیواجی کالج جونر سے بارہویں سائنس میں ۵ء۸۳؍ مارکس حاصل کرے کامیابی حاصل کی۔  ان کا کہنا ہے کہ ’’میں نے اپنی کامیابیوں کیلئے سخت محنت کی ہے اور انجینئرنگ کے دونوں داخلہ امتحان مینس اور ایڈوانس کامیابی سے رپورٹ کئے۔ ‘‘ وہ کہتے ہیں کہ ’’میرے والد ایک کیبل آپریٹر ٹیکنیشین ہیں اور جوننر میں ہوم گارڈ کی خدمات بھی انجام دے رہے ہیں اور میری والدہ گھریلو خاتون ہیں۔‘‘ ساتھ ہی وہ بتاتے ہیں کہ ’’میری ایک بڑی بہن بھی ہے جو ہمیشہ مجھے حوصلہ دیتی ہے۔ میں نے ایس ایس پی ٹی  ممبئی  میں جے ای ای کیلئے اپنی کوچنگ انفال فاؤنڈیشن کے پروگرام ’میکس اسٹارس‘ کی مدد سے کی حاصل کی تھی الحمدللہ میں نے پی ڈبلیو  ڈی (جسمانی طور پر معذور) اور ای ڈبلیو ایس ( معاشی طور پرکمزور)زمرہ میں  ملک گیر سطح پر  میرا رینک  ۳۲؍ ہے۔ وہ پرجوش انداز میں بتاتے ہیں کہ اب میں آئی آئی ٹی  سے میں کمپیوٹر سائنس کی ڈگری کا حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ 
محمد ایوب کی اس بے مثال کامیابی پر اس  کے اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی مستقبل میں اس کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK