یہودی، مسجد الاقصٰی کے علاقے کو ‘ٹیمپل ماؤنٹ’ کہتے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہاں کبھی دو قدیم یہودی عبادت گاہیں موجود تھیں۔
EPAPER
Updated: August 18, 2025, 7:00 PM IST | Jerusalem
یہودی، مسجد الاقصٰی کے علاقے کو ‘ٹیمپل ماؤنٹ’ کہتے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہاں کبھی دو قدیم یہودی عبادت گاہیں موجود تھیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق، پیر کو درجنوں غیر قانونی اسرائیلی آباد کار، مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں گھس گئے۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا نے رپورٹ کیا کہ غیر قانونی آباد کاروں نے اسرائیلی افواج کے سخت حفاظتی پہرے کے ساتھ مسجد کے احاطے میں تلمودی رسومات ادا کیں۔
مسجد اقصیٰ اسلام میں تیسرا سب سے مقدس مقام ہے جبکہ یہودی اس علاقے کو ‘ٹیمپل ماؤنٹ’ کہتے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہاں کبھی دو قدیم یہودی عبادت گاہیں موجود تھیں۔ اسرائیل نے ۱۹۶۷ء کی عرب اسرائیل جنگ میں مشرقی یروشلم پر قبضہ کیا اور ۱۹۸۰ء میں اس شہر کو اسرائیلی ریاست میں شامل کرلیا جسے بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔ فلسطینی ان حملوں کو مقدس مقام پر موجودہ صورتحال کو تبدیل کرنے کی مذموم کوشش سمجھتے ہیں۔