امریکہ کی نامور ٹینس سٹار جیسیکا پیگولا نے چارلسٹن اوپن کے فائنل میں یوکرین کی حریف کھلاڑی جولیا سٹوروڈوبسیوا کو شکست دے کر کامیابی سے اپنے خطاب کا دفاع کر لیا ہے۔
EPAPER
Updated: April 06, 2026, 6:06 PM IST | New York
امریکہ کی نامور ٹینس سٹار جیسیکا پیگولا نے چارلسٹن اوپن کے فائنل میں یوکرین کی حریف کھلاڑی جولیا سٹوروڈوبسیوا کو شکست دے کر کامیابی سے اپنے خطاب کا دفاع کر لیا ہے۔
امریکہ کی نامور ٹینس سٹار جیسیکا پیگولا نے چارلسٹن اوپن کے فائنل میں یوکرین کی حریف کھلاڑی جولیا سٹوروڈوبسیوا کو شکست دے کر کامیابی سے اپنے خطاب کا دفاع کر لیا ہے۔۳۲؍ سالہ میزبان ٹینس اسٹار اور دفاعی چیمپئن جیسیکا پیگولا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں یوکرین کی حریف کھلاڑی جولیا ٹوروڈوبسیوا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر کیریئر کا ۱۱؍ واں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کیا۔
امریکی ریاست سائوتھ کیرولینا کے شہر چارلسٹن میں ڈبلیو ٹی اے کریڈٹ ون چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے میں جاری تھے جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملا۔ ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں ۳۲؍ سالہ جیسیکا پیگلولا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرین کی حریف کھلاڑی جولیاسٹوروڈوبسیوا کوسٹریٹ سیٹس میں ۲۔۶، ۲۔۶؍ سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
Stamp of approval 😘🏆@JPegula 💐 #CharlestonOpen pic.twitter.com/FjNH0BtXJf
— Credit One Charleston Open (@CharlestonOpen) April 5, 2026
۳۲؍ سالہ جیسیکا پیگولا نے یہ مقابلہ ایک گھنٹہ ۲۲؍ منٹ میں جیتا۔ اس فتح کے ساتھ ہی وہ سرینا ولیمز (۲۰۱۲ء اور۲۰۱۳ء) کے بعد چارلسٹن اوپن کا ٹائٹل مسلسل دو بار جیتنے والی پہلی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ گزشتہ برس انہوں نے فائنل میں اپنی ہم وطن صوفیہ کینن کو ہرا کرخطاب جیتا تھا۔ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد جیسیکا پیگولا نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شائقین کی بھرپور حمایت نے انہیں پورے ہفتے مشکل مقابلوں میں فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
رواں سال جیسیکاپیگولا کی یہ دوسری بڑی کامیابی ہے، اس سے قبل وہ فروری میں دبئی چیمپئن شپ کا خطاب بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔ یہ ان کے کیریئر کا مجموعی طور پر ۱۱؍واں ویمنز سنگلزخطاب ہے اور وہ ۲۴؍ فتوحات کے ساتھ رواں سیزن میں اب تک سب سے زیادہ میچز جیتنے والی کھلاڑی بن گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:چیتک اسکرین ایوارڈز: ’’ہوم باؤنڈ‘‘ بہترین فلم ، ’’دُھرندر‘‘ کا غلبہ
مونٹی کارلو ماسٹرز میں برطانوی اسٹار کیمرون نوری کی ۷؍ سال بعد پہلی فتح
انگلینڈ کے نامور ٹینس اسٹار اور حال ہی میں برطانیہ کے نمبر ون کھلاڑی بننے والے کیمرون نوری نے مونٹی کارلو ماسٹرز میں اپنی ۷؍ سالہ خشک سالی ختم کر دی۔ انہوں نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد سربیا کے میومیر کیچمانووچ کو شکست دے کر ۲۰۱۹ء کے بعد اس ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی کامیابی سمیٹی۔
یہ بھی پڑھئے:آئی پی ایل ۲۰۲۶ء: راجستھان رائلز تیسری فتح کی تلاش میں، ممبئی انڈینز کو واپسی کی امید
اس فتح کے ساتھ ہی نوری نے کلے کورٹ سیزن کا شاندار آغاز کر دیا ہے۔۳۰؍ سالہ برطانوی کھلاڑی کیمرون نوری نے سربیا کے کھلاڑی میومیر کیچمانووچ کو سخت مقابلے کے بعد۲۔۶، ۶۔۴، ۶۔۷؍ سے شکست دی۔برطانوی نمبر ون: جیک ڈریپر کو پیچھے چھوڑ کر دوبارہ برطانیہ کے ٹاپ کھلاڑی بننے والے نوری کا اگلا مقابلہ اب آسٹریلیا کے عالمی نمبر چھ ایلکس ڈی مینور سے ہوگا۔ یہ کامیابی ۳۰؍ سالہ کیمرون نوری کے لیے نفسیاتی طور پر انتہائی اہم ہے، جو کلے کورٹ پر ان کے اعتماد کو بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔