Inquilab Logo Happiest Places to Work

جودھپور: زعفرانی جھنڈے کے بہانے شر انگیزی کی کوشش، حالات قابو میں

Updated: January 20, 2024, 9:58 PM IST | Jodhpur

۲۲؍جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ہندو تنظیموں سے وابستہ گروہ جودھپور کے ایک گاؤں کے کھمبوں کو زعفرانی جھنڈوں سے سجارہا تھا۔ ایک مخصوص کھمبے کو سجانے پر مقابل گھر کے تین چار افرادنے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا جس پر تنازع شروع ہوگیا۔ تاہم، پولیس نے کہا ہے کہ حالات قابو میں ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

آج یہاں نندوان گائوں میں حالات اس وقت کشیدہ ہو گئےجب رام مندر افتتاحی تقریب کے موقع پر ایک گروہ نے گائوں کے کھمبوں کو زعفرانی جھنڈوں سے سجانا چاہا جس کی کچھ لوگوں نے مخالفت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (مغرب)چنچل مشرا نے کہا اس معاملے میں دس افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔
انہوں نے کہا کہ آر اے سی کا ایک بینڈ موقع پر تعینات کر دیا گیا ہے سینئر افسران حالات پر قریب سےنظر رکھے ہوئے ہیں  جو کشیدہ مگر قابو میںہیں۔پولیس کے مطابق تصادم اس وقت شروع ہوا جب ۲۲؍جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ہندو تنظیموں سے وابستہ گروہ زعفرانی جھنڈوں سے گائوں کے کھمبوں کو سجارہا تھا۔جب وہ ایک مخصوص کھمبے کو سجا رہے تھے تو مقابل کے گھر کے مخصوص کمیونٹی کے تین سے چار افرادنے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا۔ 
پولیس کے مطابق جھنڈا لگانے کی اجازت سے انکار کے سبب ان کی آپس میں تکرار ہونے لگی اور گروہ کے ایک جوان کی پٹائی کر دی۔اس کے فوراً بعد ایک بڑا مجمع جائے وقوع پر جمع ہو گیا اور نعرے لگانے لگا۔افسر نے بتایا فرقہ وارانہ ٹکرائو روکنے کیلئےپولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK