ایمپ اسٹار کمرشیل ٹرک لانچ کیا، کمپنی نے الیکٹرک بسوں اور ٹرکوں کو ڈیزائن کرنے کے شعبے میں بھی قدم رکھا۔
EPAPER
Updated: September 24, 2026, 1:03 PM IST | Agency | Mumbai
ایمپ اسٹار کمرشیل ٹرک لانچ کیا، کمپنی نے الیکٹرک بسوں اور ٹرکوں کو ڈیزائن کرنے کے شعبے میں بھی قدم رکھا۔
ملک میںاسٹیل کے شعبے کی معروف کمپنی جے ایس ڈبلیو گروپ نے الیکٹرک کمرشیل موبلٹی کے شعبے میں قدم رکھتے ہوئے اپنا نیا برانڈ ’’ایمپ اسٹار‘‘ لانچ کردیا ہے۔گروپ کی کمرشیل الیکٹرک وہیکل کمپنی جے ایس ڈبلیو گرین ٹیک لمیٹڈ کے تحت ایمپ اسٹاربرانڈ کے ذریعے ہندوستان میں الیکٹرک بسوں اور ٹرکوں کو ڈیزائن، تیار اور فروخت کیا جائیگا۔ اس کے ساتھ ہی جے ایس ڈبلیو گروپ نے کمرشل موبلٹی کے شعبے میں باضابطہ طور پر اپنے داخلے کا اعلان کیا ہے۔کمپنی کے مطابق ایمپ اسٹارکو صرف الیکٹرک گاڑیوں کے برانڈ کے طور پر نہیں بلکہ مکمل کمرشل موبلٹی سلوشن کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔