عام طور پر غذائیت کھانوں سے حاصل کرنی چاہئے۔ جیسے کہ سبزیاں، پھل، ثابت اناج، دالیں، خشک میوہ جات، بیج اور پروٹین سے بھرپور غذائیں کھانی چاہئے۔
EPAPER
Updated: September 24, 2026, 1:57 PM IST | Hafsa Thim | Mumbai
عام طور پر غذائیت کھانوں سے حاصل کرنی چاہئے۔ جیسے کہ سبزیاں، پھل، ثابت اناج، دالیں، خشک میوہ جات، بیج اور پروٹین سے بھرپور غذائیں کھانی چاہئے۔
نیوٹریشنل سپلیمنٹس کیا ہیں؟
یہ ایسے پروڈکٹس ہیں جو وٹامنز، منرلز، پروٹین، پروبائیوٹکس، مچھلی کا تیل اور ہربس سے تیار ہوتے ہیں۔ یہ گولی، کیپسول، پاؤڈر، گمی (گوند والی شے) یا مائع میں دستیاب ہوتے ہیں۔ ان کا مقصد خوراک میں غذائی اجزاء کا اضافہ کرنا ہے۔
کیا ان کی ضرورت ہے؟
کبھی کبھی ان کی ضرورت پیش آسکتی ہیں لیکن ہر کسی کے لئے نہیں۔
عام طور پر غذائیت کھانوں سے حاصل کرنی چاہئے۔ جیسے کہ سبزیاں، پھل، ثابت اناج، دالیں، خشک میوہ جات، بیج اور پروٹین سے بھرپور غذائیں کھانی چاہئے۔
یہ بھی پڑھئے:ہردوئی کی ایک طالبہ جس نے جونیئر اسسٹنٹ امتحان میں کامیابی حاصل کی
جسم میں کسی وٹامن کی کمی ہونے کی صورت میں اپنی ڈائٹ پر توجہ دینی چاہئے اور سنگین صورتحال میں ڈاکٹر کے مشورہ کے بعد ہی سپلیمنٹس استعمال کرنے چاہئیں۔
کیا آپ کو انہیں لینا چاہئے؟
صرف اس لئے سپلیمنٹس کا استعمال نہ کریں کہ وہ مقبول ہیں یا انہیں ’ہیلدی‘ کہہ کر ان کی تشہیر کی جاتی ہے۔ کچھ وٹامنز اور منرلز کی زیادہ مقدار صحت کیلئے مضر ثابت ہوسکتی ہے اور دیگر ادویات کے ساتھ تعامل کرسکتی ہے۔
سادہ اصول:
صحت بخش غذا کھائیں۔ جسم میں کسی وٹامن کی کمی ہونے پر ڈاکٹر سے رجوع کریں اور اُن سے مشورہ کرنے کے بعد ہی سپلیمنٹس کا استعمال کریں۔
خلاصہ: سپلیمنٹس کی اہمیت اپنی جگہ مگر یہ صحت بخش غذاؤں کا متبادل نہیں ہوسکتے۔ مناسب سپلیمنٹ کا انحصار فرد کی خوراک، صحت، عمر، طرزِ زندگی اور غذائی ضروریات پر ہوتا ہے۔