Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ جومانجی: اوپن ورلڈ‘‘ کا ٹریلر جاری، ڈوین جانسن اور کیون ہارٹ آخری مہم کے لیے تیار

Updated: July 29, 2026, 7:06 PM IST | New York

طویل انتظار کے بعد ہالی ووڈ کی مقبول ایڈونچر کامیڈی فرنچائز ’’جومانجی: اوپن ورلڈ‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس نے شائقین کو فلم کی نئی اور سنسنی خیز کہانی کی پہلی جھلک دکھا دی ہے۔ یہ فلم جومانجی سیریز کی آخری قسط قرار دی جا رہی ہے۔

Jumanji.Photo:INN
جومانجی۔ تصویر:آئی این این

طویل انتظار کے بعد ہالی ووڈ کی مقبول ایڈونچر کامیڈی فرنچائز ’’جومانجی: اوپن ورلڈ‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس نے شائقین کو فلم کی نئی اور سنسنی خیز کہانی کی پہلی جھلک دکھا دی ہے۔ یہ فلم جومانجی سیریز کی آخری قسط قرار دی جا رہی ہے۔ ہدایتکار  جیک کیسڈن  کی اس فلم میں  ڈوین جانسن، کیون ہارٹ، جیک بلیک  اور  کیرن گیلن  ایک بار پھر اپنی مشہور کرداروں میں واپس آ رہے ہیں۔ جیک کیسڈن اس سے قبل بھی جومانجی ری بوٹ سیریز کی دونوں کامیاب فلموں کی ہدایت کاری کر چکے ہیں۔
جومانجی  حقیقی دنیا میں پہنچ گیا 
ٹریلر کا آغاز دوستوں کے ایک ایسے خطرے سے ہوتا ہے، جس کا انہیں پہلے کبھی سامنا نہیں کرنا پڑا۔ اس بار صورتحال بالکل مختلف ہے، کیونکہ کھلاڑی کھیل کے اندر جانے کے بجائے  جومانجی کی دنیا حقیقی دنیا میں داخل ہو جاتی ہے ، جس کے نتیجے میں خوفناک مخلوقات، تباہی اور افراتفری عام سڑکوں تک پھیل جاتی ہے۔تقریباً تین منٹ کے اس ٹریلر میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ ڈوین جانسن کے مشہور کردارڈاکٹر اسمولڈر بریوسٹون  سمیت واپس آنے والے ہیروز ’’ڈیمو موڈ‘‘ میں پھنس جانے کے باعث غیر معمولی خرابیوں کا شکار ہو جاتے ہیں، جس سے کہانی مزید دلچسپ رخ اختیار کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:’’میری خواہش ہے کہ میں ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کروں ‘‘


ٹریلر جاری کرتے ہوئے فلم سازوں نے کیپشن میں لکھا:
 One. Last. Game. The final countdown begins. Watch the new trailer for #Jumanji: OpenWorld  exclusively in theatres Christmas Day.

یہ بھی پڑھئے:اسپین اور فرانس میں شدید گرمی کا نیا انتباہ جاری، جنگلات کی آگ بے قابو


 فلم کی کاسٹ
فلم میں  ڈینی ڈی ویٹو، نک جوناس، آکوافینا، الیکس وولف، مورگن ٹرنر، سر ڈیریئس بلین، میڈیسن آئزمین، رائس ڈاربی، مارین ہنکل، بیبی نیوورتھ  اور لامورن مورس  بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ  برن گورمن، ڈین ہلڈے برانڈ اور جیک جیوکس  پہلی بار اس فرنچائز کا حصہ بن رہے ہیں۔’’جومانجی: اوپن ورلڈ‘‘ فرنچائز کی چوتھی فلم ہے، جو  ’’جومانجی: ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ ( ۲۰۱۷ء)  اور ’’جومانجی: دی نیکسٹ لیول‘‘ (۲۰۱۹ء)  کے بعد ریلیز کی جا رہی ہے اور اسے اس مقبول سیریز کے اختتام کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK