• Mon, 09 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ حملوں پر شکوک کا اظہار کیا، ایران کے خلاف نئی امریکی ٹاسک فورس کا قیام

Updated: November 09, 2026, 7:04 PM IST | Washington

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ’ٹاسک فورس آئرن گیٹ‘ کے نام سے ۲۰ رکنی گروپ کے قیام کا اعلان کیا۔ اس کا مقصد بحری ناکہ بندی کے ساتھ ساتھ ایران کو زمینی راستے اور بحیرہ کیسپین کے پار سے ہتھیاروں اور غیرقانونی سامان کی ترسیل کو روکنا ہے۔ سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی نے ایران کو ۲۵ بلین ڈالر سے زیادہ مالیت کے خام تیل کی برآمد سے روک دیا ہے۔

Picture: X
تصویر: ایکس

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کے امکان کو ’انتہائی کم‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سفارتی مذاکرات میں پیش رفت جاری رہتی ہے، ایران پر دوبارہ حملے شروع ہونے کا امکان ’انتہائی کم‘ ہے۔ سی این این (CNN) کو دیئے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ”ایران پر حملے کے ضروری ہونے کا امکان انتہائی کم ہے... اگر ضرورت پڑی تو میں ایسا کروں گا، لیکن ہم نے ان پر واقعی بہت سخت ضرب لگائی ہے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ کشیدگی سے بچاؤ اس بات پر منحصر ہے کہ آیا وہ ایک انتہائی مضبوط معاہدے پر دستخط کرتے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران میں مہنگائی ۳۰۱ فیصد تک پہنچ چکی ہے اور وہ مالی طور پر تباہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر لڑائی دوبارہ شروع ہوتی ہے تو امریکی فوج نے ۳۸ پلوں سمیت ممکنہ اہداف کی نشان دہی کر رکھی ہے (جنہیں نشانہ بنایا جاسکتا ہے)۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ کے حق میں ایمسٹرڈیم سرخ، ریڈ لائن مارچ میں ۲؍ لاکھ افراد شریک

مذاکرات میں تعطل

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے مطابق، ثالثی کا عمل فی الوقت رک گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ’صدمے‘ کے باعث ثالثوں نے کئی دنوں سے سفر نہیں کیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس کی جوہری سرگرمیوں، جن میں ۶۰ فیصد تک افزودہ ۴۴۱ کلوگرام یورینیم بھی شامل ہے، پر مذاکرات اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتے جب تک امریکہ پابندیاں نہیں ہٹاتا، منجمد اثاثے بحال نہیں کرتا، جنگ کا ہرجانہ ادا نہیں کرتا، اپنی بحری ناکہ بندی ختم نہیں کرتا اور علاقائی آپریشنز نہیں روکتا۔

یہ بھی پڑھئے: سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف کارروائیاں، ۹؍ ہزار ۱۳۹؍ کو ان کے آبائی وطن بھیجا گیا

روبیو نے جنگ کا دفاع کیا

وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے پیرس میں جی۔۷ (G7) سربراہی اجلاس میں روانگی سے قبل فلوریڈا میں ایران پر حملوں مہم کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ کٹھن چیلنجز کا سامنا کرنا لازمی نہیں کہ مقبول ہو، لیکن بہت ضروری ہے۔ ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس کے اس مؤقف سے اتفاق کیا کہ جنگ کے باعث ریپبلکنز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ تاریخی طور پر، اسے ہمارے کئے گئے بہترین کاموں میں سے ایک کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ: شدید بارش کے سبب ۷۰؍ ہزار خیمے بہے، بے گھر افراد بارش میں بھیگنے کو مجبور

ایران کے خلاف نئی ٹاسک فورس

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ’ٹاسک فورس آئرن گیٹ‘ کے نام سے ۲۰ رکنی گروپ کے قیام کا اعلان کیا۔ اس کا مقصد بحری ناکہ بندی کے ساتھ ساتھ ایران کو زمینی راستے اور بحیرہ کیسپین کے پار سے ہتھیاروں اور غیرقانونی سامان کی ترسیل کو روکنا ہے۔ سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی نے ایران کو ۲۵ بلین ڈالر سے زیادہ مالیت کے خام تیل کی برآمد سے روک دیا ہے۔ 

ایران کی سپاہِ پاسدارانِ انقلاب نے اس پیش رفت کے بارے میں کہا ہے کہ یہ اقدام ناکام ہو جائے گا۔ ایک ایرانی اہلکار نے بتایا کہ جزیرہ قشم پر رات گئے کئے گئے امریکی حملوں سے گھروں، کاروباری مراکز یا اہم بنیادی ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ قشم تیل کی ترسیل کے اہم راستے، آبنائے ہرمز کے قریب واقع ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK