Inquilab Logo Happiest Places to Work

مغربی بنگال میں جنگل راج، آبروریزی اور قتل کے ملزم کا پیٹ پیٹ کر قتل

Updated: July 07, 2026, 12:27 PM IST | Agency | Kolkata

ایک دن قبل ۱۱؍ سالہ بچی کی لاش ایک بوری سے برآمد ہوئی تھی، وزیراعلیٰ نے مجرمین کیلئے سزائے موت کا مطالبہ کیا ، اب تک ۴؍ گرفتار۔

Chief Minister Shobhindu Adhikari.Photo:INN
وزیراعلیٰ شوبھندو ادھیکاری۔ تصویر:آئی این این
حالیہ دنوں میںمغربی بنگال میں پیش آنے والے  واقعات کی وجہ سے اس پر جنگل راج کاالزام لگنے لگا ہے۔ یہاں کے جنوبی۲۴؍ پرگنہ ضلع کے باروئی پور علاقے میں ایک دن قبل ۱۱؍ سالہ ایک معصوم بچی کا عصمت ریزی کے بعد بہیمانہ انداز میں قتل کر دیا گیا تھا۔  بچی کی لاش۵؍ جولائی کو ایک بوری سے بر آمد ہوئی تھی۔ ابھی اس کے تمام ملزمین پولیس کی گرفت میں آئے بھی نہیں تھے کہ مشتعل ہجوم نے اس واقعے کے ایک ملزم کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ذرائع کے مطابق  بچی کی لاش ملنے کے بعد مقامی لوگوں نےمظاہرہ کیا اور باروئی جے نگر سڑک کو جام کر دیا تھا۔ اس دوران مشتعل ہجوم نے ٹائر جلائے اور کچھ پولیس کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ مظاہرین ملزمین کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پریزیڈنسی رینج کے پولیس انسپکٹر جنرل کانکر پرساد بروئی نے بتایا کہ اسی دوران مشتعل ہجوم  نے بچی کی آبروریزی اور قتل کے ملزمین میں سے ایک کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں اب تک۴؍ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
 
 
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ شوبھند ادھیکاری نے لڑکی کے والد سے فون پر گفتگو کی اور انہیں بھروسہ دلانے کی کوشش کہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور انہیں قانون کے مطابق سزا بھی ملے گی۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ مجرمین کیلئے سزائے موت کا مطالبہ کیا جائے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس واقعے کے بعد ہونے والے تشدد کے پیچھے ایک بڑی سیاسی اور فرقہ وارانہ سازش کارفرما تھی۔اس واقعے کی جانچ کیلئے ۶؍ رکنی ’ایس آئی ٹی‘ پہلے ہی تشکیل دی جا چکی ہے۔ اس سلسلے میں تین الگ الگ مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ایک مقدمہ کمسن لڑکی کے قتل سے متعلق ہے، دوسرا نوجوان کے ہجومی تشدد میں قتل  اور تیسرا مقدمہ پولیس اہلکاروں پر حملے کے تحت درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK