Inquilab Logo Happiest Places to Work

جسٹس بھوشن رام کرشن گوئی نے چیف جسٹس آف انڈیا کے طور پر حلف لیا

Updated: May 14, 2025, 4:04 PM IST | New Delhi

جسٹس بھوشن رام کرشن گوئی نے ہندوستان کے ۵۲؍ ویں چیف جسٹس آف انڈیا کے طور پر حلف لیا۔ راشٹر پتی بھون، نئی دہلی میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے انہیں عہدے کا حلف دلایا ہے۔

President Rupadi Murmu administering the oath of office to Justice Ramakrishna Gowdi. Photo: PTI
صدرجمہوریہ روپدی مرمو جسٹس رام کرشن گوئی کو عہدے کا حلف دلاتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

جسٹس بھوشن رام کرشن گوئی نے ہندوستان کے ۵۲؍ ویں چیف جسٹس آف انڈیا کے طور پر حلف لیا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون میں منعقد تقریب میں انہیں حلف دلایا ہے۔ جسٹس گوئی نے سابق چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ کےریٹائر ہونے کے بعد ان کے جانشین مقرر کئے گئے ہیں۔

حلف برداری کی تقریب میں اہم شخصیات کو دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی 

ان کی میعاد ۶؍ماہ ہوگی اور وہ ۲۳؍ نومبر ۲۰۲۵ء کو ریٹائرہوں گے۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ’’حلف برداری کی تقریب میں صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکر، وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ نے اِس جنگ بندی کاوعدہ نہیں کیا تھا!

جسٹس گوئی نے ۱۹۸۷ء سے ۱۹۹۰ءتک بامبے ہائی کورٹ، خاص طور پر ناگپور بینچ، میں پریکٹس کی تھی۔ انہوں نے حکومت کے مدعی اور۲۰۰۰ء تا ۲۰۰۳ء ناگپور بینچ کیلئے عوامی پراسیکیوٹر کے طورپر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ انہیں ایڈیشنل جج بنایا گیا تھا۔ بعد ازیں ۲۰۰۵ء میں وہ مستقبل جج بنے تھے۔ مئی ۲۰۱۹ء میں گوئی کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دی گئی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK