Inquilab Logo Happiest Places to Work

کلیان :۵؍میونسپل اسکولوں کوسیمی انگلش میڈیم کرنے کا فیصلہ

Updated: June 13, 2025, 3:42 PM IST | Ejaz Abdul Ghani | Mumbai

یہاںمیونسپل اسکولوں میں طلبہ کی گھٹتی تعداد کے پیش نظر کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) کے کمشنر نے ۵؍ میونسپل اسکولوں میں سیمی انگلش کلاسیس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان اسکولوں میں سائنس اور حساب ان دومضامین کو انگریزی میں پڑھایا جائے گا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

یہاں میونسپل اسکولوں میں طلبہ کی گھٹتی تعداد کے پیش نظر کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) کے کمشنر نے ۵؍ میونسپل اسکولوں میں سیمی انگلش کلاسیس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان اسکولوں میں سائنس اور حساب ان دومضامین کو انگریزی میں پڑھایا جائے گا۔ عیاں رہے کہ بیشتر والدین اپنے بچوں کا داخلہ انگریزی میڈیم اسکولوں میں کروا رہے ہیں جس کی وجہ سے کے ڈی ایم سی کے اسکولوں میں طلبہ کی تعداد کم ہو رہی ہے۔ کے ڈی ایم سی کے صدر دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں میونسپل کمشنر ابھینو گوئل نے رواں تعلیمی سال سے ۵؍ سرکاری اسکولوں کو سیمی انگلش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کے ڈی ایم سی کی حدود میں کل ۶۸ اسکول ہیں جن میں سے بیشتر مراٹھی میڈیم کے اسکولوں میں طلبہ کی تعداد روز بہ روز کم ہورہی ہے۔ اسے روکنے کیلئے حساب اور سائنس کو انگریزی میں پڑھانے کا نظم کیا جائے گا۔ میونسپل کمشنر ابھینو گوئل کے مطابق سرکاری اسکولوں میں طلبہ کو معیاری تعلیم حاصل ہو، اس کیلئے ہر اسکول میں ایک میونسپل افسر کو بطور سرپرست مقرر کیا جائے گا۔ اسکول کھلنے کے ایک ہفتہ کے اندر طلبہ کو نصابی کتابیں، نوٹ بک، یونیفارم، جوتےاورموزے فراہم کئے جائیں گے۔ بارش کے موسم میں کسی بھی اسکول کی چھت نہ ٹپکے اس کیلئے ضروری مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ اسکولوں میں خوشگوار ماحول پیدا کرنے کیلئے دیواروں کو پینٹنگ سے مزین کیا گیا ہے۔ ہر طالب علم کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کیلئے نپُن اسکیم کو بڑے پیمانے پر نافذ کیا جارہا ہے۔ اسکولوں میں معیاری تعلیم کو فروغ دینے کیلئے ہر میونسپل افسر اسکولوں میں جا کر طلبہ اور اساتذہ کے معیار کا جائزہ لے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK