Inquilab Logo Happiest Places to Work

کلیان :لاتور کے نوجوان نےنشے میں خودکشی کی کوشش کی تھی

Updated: March 24, 2026, 7:07 PM IST | Ejaz Abduilghani | Kalyan

کلیان ریلوے اسٹیشن پر گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ میں ہائی وولٹیج تاروں کے پول پر چڑھنے والے شخص کی شناخت کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ نوجوان کی شناخت راہل سوریہ ونشی کے نام سے ہوئی ہے جو مہاراشٹر کے ضلع لاتور کا رہنے والا ہے۔

Rahul Suryavanshi Climbed An Electric Pole In A Drunken State Yesterday.Photo:INN
راہل سوریہ ونشی گزشتہ روز نشے کی حالت میں بجلی کے کھمبے پر چڑ گیاتھا- تصویر:آئی این این
کلیان ریلوے اسٹیشن پر گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ میں ہائی وولٹیج تاروں کے پول پر چڑھنے والے شخص کی شناخت کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ نوجوان کی شناخت راہل سوریہ ونشی کے نام سے ہوئی ہے جو مہاراشٹر کے ضلع لاتور کا رہنے والا ہے-
 
 
واضح رہے کہ گزشتہ روز تقریبا  دوپہر ۲ ؍ بجے ایک سرپھرے نوجوان نے کلیان اسٹیشن کے اوور ہیڈ الیکٹرک پول پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش کی یا محض کرتب دکھانے کے لئےوہاں جا پہنچا جس کے باعث ۲؍ گھنٹے تک پورا ریلوے نظام افرا تفری کا شکار رہا۔ ریلوے پولیس، فائر بریگیڈ اور مقامی پولیس اہلکاروں نے اسے بحفاظت نیچے اتارنے کی گھنٹوں کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ اس ہنگامہ خیز صورتحال کی وجہ سے بجلی منقطع کرنی پڑی تھی جس سے ٹرینوں کی آمد و رفت بری طرح متاثرہوئی اور ہزاروں مسافر گھنٹوں پریشان رہے۔ عینی شاہدین کے مطابق جب ریسکیو ٹیمیں اسے نیچے اتارنے کی کوشش کر رہی تھیں اسی دوران اس کا ہاتھ ہائی وولٹیج وائر سے چھو گیا جس کے نتیجے میں اسے زوردار بجلی کا جھٹکا لگا اور وہ بلندی سے نیچے آ گرا۔ شدید زخمی حالت میں اسے فوری طور پر ممبئی کے سائن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
 
 
ریلوے پولیس کی ابتدائی تفتیش سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ راہل سوریہ ونشی شدید نشے کی حالت میں تھا اور اسی بدحواسی میں اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ پولیس نے اس کے والدین کو اطلاع دے دی ہے جو لاتور سے ممبئی کے لئے روانہ ہو چکے ہیں۔ پولیس مزید قانونی کارروائی کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK