کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) نے ایک خاتون کی کورونا سے موت کی تصدیق کی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق کے ڈی ایم سی کی حدود میں کورونا پازیٹیو کے ۴؍ مریض پائے گئے ہیںجن کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔
EPAPER
Updated: May 27, 2025, 7:55 PM IST | Ejaz Abdul Ghani | Mumbai
کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) نے ایک خاتون کی کورونا سے موت کی تصدیق کی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق کے ڈی ایم سی کی حدود میں کورونا پازیٹیو کے ۴؍ مریض پائے گئے ہیںجن کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔
کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) نے ایک خاتون کی کورونا سے موت کی تصدیق کی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق کے ڈی ایم سی کی حدود میں کورونا پازیٹیو کے ۴؍ مریض پائے گئے ہیں جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔
کے ڈی ایم سی کے محکمہ صحت کے مطابق ۴۷ ؍سالہ خاتون کو جمعرات کے روز ٹائیفائیڈ کےبخار کے باعث ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ بدقسمتی سے اس کی جمعہ کو موت ہوگئی۔ دوسرے دن خاتون کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آنے کی تصدیق ہوئی۔ فی الحال شہر میں کورونا کے۴؍ مریض ہیں۔ ان میں سے ایک مریض کا گھر میں علاج جاری ہے جبکہ دو مریض اسپتال میں زیرعلاج ہے۔
یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی: نالا صفائی میں لاپرو ائی ،رکن پارلیمان سریش مہاترے برہم
کورونا سے خاتون کی موت کے بعد محکمہ صحت الرٹ ہوگیا ہے۔ اس بارے میں ڈپٹی میونسپل کمشنر پرساد بورکر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں بلکہ اپنی صحت کا دھیان رکھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈومبیولی کے شاستری نگر سرکاری اسپتال میں ۵ ؍بیڈ اور رکمنی بائی سرکاری اسپتال میں ۱۰ ؍بیڈ کا آئیسولیشن وارڈ بنایا گیا ہے۔ دونوں اسپتالوں میں آکسیجن اور ادویات کا بھی معقول انتظام کیا گیا ہے۔ آج سے آر ٹی پی سی ٹیسٹ لیب شروع کردیا گیا ہے۔