Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی: نالا صفائی میں لاپرو ائی ،رکن پارلیمان سریش مہاترے برہم

Updated: May 27, 2025, 7:45 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai

یہاں کے رکن پارلیمان سریش مہاترے ( بالیا ماما) نے پیرکو تین بتی علاقے میں نالا صفائی کے جاری کاموں کا اچانک معائنہ کیا اور موقع پر موجود افسران کو سخت تنبیہ کی۔

MP Suresh Mahatre inspecting the cleanliness of the drain. Photo: INN
رکن پارلیمان سریش مہاترے نالے صفائی کامعائنہ کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

یہاں کے رکن پارلیمان سریش مہاترے ( بالیا ماما) نے پیرکو تین بتی علاقے میں نالا صفائی کے جاری کاموں کا اچانک معائنہ کیا اور موقع پر موجود افسران کو سخت تنبیہ کی۔سریش مہاترے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نالوں کی صفائی میں ٹھیکیداروں اور میونسپل افسران کی لاپروائی کھلم کھلا نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس کام میں سنجیدگی نہ دکھائی گئی تو مانسون کے دوران شہر کے نشیبی علاقوں میں  پانی جمع ہونے کا خطرہ ہے۔ جس سے عوام کو زبردست پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔مقامی شہریوں نے بھی موقع پر رکن پارلیمان کو اپنی شکایات سے آگاہ کیا جن میں صفائی کے ناقص انتظامات۔ نکاسی آب کے مسائل اور

یہ بھی پرھئے: ممبئی ڈی وارڈ: بی ایم سی وارڈ آفس میں بھی پانی بھرگیا، گاڑیوں کے ٹائر ڈوب گئے

افسران کی بے حسی شامل تھیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہر سال مانسون سے قبل یہی وعدے کئے جاتے ہیں مگر وقت پر کام مکمل نہیں ہوتا۔ سریش مہاترے نے الزام لگایا کہ ٹھیکیدار اور میونسپل افسران ملی بھگت سے کام کو یا تو تاخیر کا شکار کرتے ہیں یا ادھورا چھوڑ دیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اس مرتبہ نالا صفائی کے کام میں لاپروائی کی گئی تو وہ متعلقہ ڈپٹی میونسپل کمشنر۔ صفائی  محکمے کے افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کریں گے۔ بعدازیں رکن پارلیمان نے قریبی سبزی منڈی اور مچھلی بازار کا بھی معائنہ کیا۔ وہاں صفائی کی ناقص صورتحال۔ گندگی کے ڈھیر اور خواتین کیلئے بیت الخلاءنہ ہونے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا۔  اس موقع پر سابق ڈپٹی میئر عمران ولی محمد خان۔ سابق کارپوریٹر ملک مومن اورافراد بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK