Inquilab Logo Happiest Places to Work

کلیان کے پرانت آفیسر کا اچانک تبادلہ

Updated: May 11, 2026, 12:11 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Kalyan

زمین کے حصول کے کام میں تاخیر اور لاپروائی کا الزام۔

File photo of Mumbai-Baroda Expressway. Photo: INN
ممبئی۔ بڑودہ ایکسپریس وے کی فائل فوٹو۔ تصویر: آئی این این

کلیان کے پرانت آفیسر( ایس ڈی او) وشواس گوجر کا ۲؍ سال کی قانونی مدت مکمل ہونے سے قبل ہی اچانک تبادلہ کر دیا۔ وزیر محصولات نے مذکورہ افسر پر ترقیاتی منصوبوں کیلئے زمین کے حصول میں مبینہ لاپروائی اور سستی برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق اب ان کی جگہ ضلع بحالی افسر سرجے راؤ پاٹل کو کلیان کا نیا چارج سونپ دیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی: قدرتی نالہ بند کرنے سے زرعی زمینوں کو شدید نقصان

واضح رہے کہ اس وقت تھانے ضلع میں ممبئی۔ بڑودہ ہائی وے، سینٹرل ریلوے کی چوتھی اور پانچویں لائن کی توسیع، بجلی کی ترسیل کے ٹاور اور باروی و کالو ڈیم جیسے میگا پراجیکٹس پر کام چل رہا ہے۔ ان منصوبوں کے لئے زمین حاصل کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ جہاں کسانوں کے معاوضے کے تنازعات اور روزانہ کے مظاہروں نے پہلے ہی افسران کی ناک میں دم کر رکھا ہےتو دوسری طرف حکمراں اتحاد (بی جے پی اور شندے گروپ) کے اراکین اسمبلی کی جانب سے غیر ضروری مداخلت اور دباؤ نے افسران کا کام کرنا محال کر دیا ہے۔ سیاسی حلقوں میں یہ سرگوشیاں عام ہیں کہ وشواس گوجر دراصل اسی سیاسی رسہ کشی کا شکار ہوئے ہیں۔ جہاں اراکین اسمبلی کی منشا کے مطابق کام نہ ہونے پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ وشواس گوجر کی اس طرح اچانک رخصتی سے تھانے ضلع کے ریونیو افسران میں شدید غصہ اور عدم تحفظ کا احساس ہے۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک سینئر افسر نے بتایا کہ اگر زمین کے حصول جیسے پیچیدہ عمل میں زمینی حقائق کے بجائے سیاسی پسند و ناپسند کی بنیاد پر افسران کو ہٹایا جائے گا تو کوئی بھی افسر ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK