Inquilab Logo Happiest Places to Work

کلیان: میٹرو لائن ۵ ؍ کے روٹ میں تبدیلی سے اسمارٹ سٹی پروجیکٹ متاثر

Updated: July 14, 2025, 11:30 AM IST | Aejaz Abdul Ghani | Kalyan

آج کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن، ایم ایم آر ڈی اے اور اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے متعلقہ افسران کی میٹنگ میں اس مسئلے کا کوئی حل نکالا جائے گا۔

A building under construction under the Smart City project. Photo: INN
 اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت زیر تعمیر ایک عمارت۔ تصویر: آئی این این

تھانے بھیونڈی  کلیان میٹرو ۵ ؍کے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اس تبدیلی کی وجہ سے اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت کلیان ریلوے اسٹیشن کے اطراف بیل بازار سے سبھاش چندر بوس چوک تک فلائی اوور کا تعمیری کام جاری ہے۔میٹرو لائن ۵ ؍کے روٹ میں تبدیلی فلائی اوور میں رکاوٹ بن رہی ہے۔اس مسئلے کا حل نکالنے کیلئےآج ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت کلیان ریلوے اسٹیشن کا علاقہ ڈیولپ کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ۶؍ منزلہ ملٹی لیول پارکنگ پلازہ کا افتتاح کیا جا چکا ہے۔ایس ٹی بس ڈپو کی نئی عمارت کا کام بھی تیزی سے شروع ہے۔اسی جگہ پر پارکنگ کا بھی انتظام کیا جارہا ہے۔دریں اثناء ایم آر ڈی اے نے میٹرو ۵ ؍کے روٹ میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے درگاڑی چوک، کھڑک پاڑہ، برلا کالج، پریم آٹو سے سبھاش چندر بوس چوک تک کردیا ہے۔پہلے یہ روٹ کلیان کے سجانند چوک سے شیواجی چوک ہوتا ہوا اے پی ایم سی مارکیٹ تک طے کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ۲۰۱۸ ءمیں تھانے-بھیونڈی-کلیان میٹرو لائن کا کام شروع ہوا تھا۔تھانے سے بھیونڈی کے دھامنکر ناکہ تک اس روٹ کا بیشتر کام مکمل ہوچکا ہے لیکن کلیان میں اس کی رفتار کچھوے کی رفتار سے بھی زیادہ سست ہے۔ابھی تک یہاں محض ۵ ؍فیصد ہی کام ہوا ہے۔اگر یہی رفتار قائم رہی تو اگلے ۵ ؍ سال بعد بھی اہل کلیان میٹرو ٹرین کے سفر سے محروم رہیں گے۔ایگزیکٹو انجینئر روہنی لوکرے نے بتایا کہ کلیان ریلوے اسٹیشن کے اطراف فلائی اوور کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔اکتوبر کے اخیر تک اسے مکمل کرلیا جائے گا۔تاہم ایم ایم آر ڈی اے نے میٹرو لائن ۵؍ کے روٹ میں تبدیلی کی ہے۔ اس کی وجہ سے فلائی اوور کے کام میں رکاوٹ پیش آرہی ہے۔اس ضمن میں پیر (آج) کو کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن، ایم ایم آر ڈی اے اور اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے متعلقہ افسران کے ساتھ ایک میٹنگ رکھ کر اس مسئلے کا کوئی حل نکالا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK