Inquilab Logo

کاندیولی کی ۹؍منزلہ عمارت میں آتشزدگی، ۲؍ ہلاک ۳؍ زخمی

Updated: October 23, 2023, 4:43 PM IST | Mumbai

حکام کے مطابق یہ حادثہ کاندیولی ویسٹ کے مہاویر نگر کی ۹؍ منزلہ عمارت پون دھام وینا سنتور کے پہلے منزلے پر پیش آیا جس کے سبب ۲؍ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ۳؍ شدید زخمی ہیں جنہیں شتابدی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Kandioli building fire scene. Photo: PTI
کاندیولی کی عمارت میں آتشزدگی کا منظر۔ تصویر: پی ٹی آئی

کاندیولی کے مہاویر نگر کی  پون دھام وینا سنتور ۹؍ منزلہ عمارت میں آتشزدگی کے سبب ۲؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ۳؍شدید زخمی ہیں جنہیں شتابدی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ حادثہ ۱۲؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر کاندیولی ویسٹ کی پون دھام وینا سنتور بلڈنگ کے پہلے منزلے پر پیش آیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں فائر بریگیڈ کی ۸؍ گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ گئی تھیں۔زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ زخمیوں کی شناخت، لکشمی بورا (۴۰؍)، راجیشوری بھرترے (۲۴؍) اور زنجن سبودھ شاہ (۷۶؍) کے طور پر کی گئی ہیں۔

 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Inquilab (@theinquilab.in)


حکام نے مزید کہا ہے کہ آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔  تمام متعلقہ ایجنسیوں کو سرگرم کر دیا گیا ہے جن میں اڈانی پاؤر، پولیس، بی ایم سی وارڈ اور ۱۰۸؍ایمبولینس سروس شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حادثے کی وجہ عمارت میں بجلی کی وائرنگ اور بجلی کی تنصیب کو بتایا جا رہا ہے جبکہ حادثے کی اصل وجہ اب تک معلوم نہیں کی جا سکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں موجود لکشمی بورا (۴۰؍) ۴۰؍ تا ۵۰؍ فیصد، راجیشوری بھرترے (۲۴؍) ۱۰۰؍ فیصد اور رنجن سبودھ  (۷۶؍) فیصد جھلس گئے ہیں۔ مہلوکین میں گلوری ولپھاٹی (۴۳؍) اور جوسو جیمس روبرٹ (۸؍ ) شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK