Inquilab Logo

کانگریس کی نئی لسٹ میں کنہیا کمار کو بھی ٹکٹ

Updated: April 15, 2024, 10:19 AM IST | New Dehli

بھوجپوری اداکار منوج تیواری کو چیلنج کریں گے، دیگر ۱۰؍ امیدواروں  کا اعلان۔

Congress leader Kanhaiya Kumar. Photo: INN
کانگریس لیڈر کنہیا کمار۔ تصویر: آئی این این

کانگریس نے لوک سبھا الیکشن کیلئے اتوار کو اپنی ۱۵؍ ویں  لسٹ جاری کردی جس میں کنہیا کمار کو شمال مشرقی دہلی سے بھوجپوری فلم اداکار اورموجودہ ایم پی منوج تیواری کے مقابلے میں اتارا گیاہے۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ چنّی کو جالندھر سے امیدوار بنایاگیاہے۔ 
کانگریس نے اپنے حصے میں  آئی دہلی کی تینوں سیٹوں  کیلئے اتوار کو امیدواروں  کے ناموں کا اعلان کردیا۔ جے پی اگروال چاندنی چوک سے بی جےپی کے پروین کھنڈیل وال کو چیلنج کریں گے جبکہ شمال مغربی دہلی سے بی جے پی کے یوگیندر چنڈولیا کے مقابلے میں اُدت راج کو میدان میں اتارا گیاہے۔ دہلی میں  کانگریس عام آدمی پارٹی کے ساتھ مل کر پارلیمانی الیکشن لڑ رہی ہے۔ اتوار کو پارلیمانی الیکشن کیلئے مجموعی طورپر ۱۰؍ امیدواروں کے ناموں  کا اعلان کیاگیاہے جن کا تعلق پنجاب، دہلی اور اتر پردیش سے ہے۔ پنجاب میں  امرتسر سے گرجیت سنگھ اوجلا کو امیدوار بنایاگیاہے۔ الہ آباد سے اُجول ریواتی رمن سنگھ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس نے ادیشہ کے اسمبلی الیکشن کیلئے ۷۵؍ امیدواروں  کے ناموں  کا بھی اعلان کردیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK