کرناٹک ہائی کورٹ نے فلم ’’کانتارا چیپٹر وَن ‘‘ سے متعلق بیان پر درج ایف آئی آر کے معاملے میں رنویر سنگھ کو ہدایت دی ہے کہ وہ تفتیش میں تعاون کریں۔ عدالت نے کہا کہ اداکار نے’چامُنڈی دیوا‘ پر تبصرے کے بعد معافی مانگی ہے، پھر بھی تفتیش جاری رہے گی۔
EPAPER
Updated: February 24, 2026, 2:58 PM IST | Bengaluru
کرناٹک ہائی کورٹ نے فلم ’’کانتارا چیپٹر وَن ‘‘ سے متعلق بیان پر درج ایف آئی آر کے معاملے میں رنویر سنگھ کو ہدایت دی ہے کہ وہ تفتیش میں تعاون کریں۔ عدالت نے کہا کہ اداکار نے’چامُنڈی دیوا‘ پر تبصرے کے بعد معافی مانگی ہے، پھر بھی تفتیش جاری رہے گی۔
پچھلے سال فلم ’’کانتارا چیپٹر وَن ‘‘ کے حوالے سے ہونے والے ایک تنازع کا شکار بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ ہو گئے تھے۔ ایک ایونٹ کے دوران ان پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگا، اور اس معاملے میں ان کے خلاف کیس بھی درج ہوا۔ یہ کیس عدالت تک پہنچ گیا۔ رنویر سنگھ نے کرناٹک ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی ہے، جس میں وہ کیس کو منسوخ کرنے کی درخواست کر رہے ہیں، جس کی سماعت میں عدالت نے صاف کہا کہ وہ تحقیقات میں تعاون کریں۔
ہائی کورٹ کی سماعت
کرناٹک ہائی کورٹ نے رنویر سنگھ کی اس عرضی پر عبوری سماعت کی، جس میں انہوں نے فلم ’’کانتارا چیپٹر وَن ‘‘ سے متعلق اپنے مبینہ بیانات کی بنیاد پر درج ایف آئی آر کو چیلنج کیا ہے۔ یہ معاملہ اس تبصرے سے جڑا ہے جو مبینہ طور پر ’چامنڈی دیوا‘ کے بارے میں کیا گیا تھا۔
عدالت نے اپنے عبوری حکم میں کہا کہ اس نے رنویر سنگھ کے بیانات کا نوٹس لیا ہے، جن میں انہوں نے چامنڈی دیو (دیوتا) پر تبصرہ کیا اور بعد میں اس پر معافی بھی مانگی۔ تاہم، عدالت نے ریاستی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں اپنا موقف پیش کرے اور اگلی سماعت تک کوئی سخت قدم نہ اٹھایا جائے۔ ساتھ ہی عدالت نے رنویر سنگھ کو تحقیقات میں مکمل تعاون کرنے کی ہدایت دی۔
مکمل معاملہ کیا ہے؟
یہ تنازع پچھلے سال گوا میں منعقدہ بین الاقوامی فلمی فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی )کے اختتامی تقریب سے متعلق ہے۔ وہاں رنویر سنگھ نے فلم کے اداکار اور ہدایتکار رشبھ شیٹی کی خوب تعریف کی۔ فلم کے ایک منظر کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھاکہ ’’میں نے تھیٹر میں فلم دیکھی اور رشبھ، یہ شاندار کارکردگی تھی، خاص طور پر وہ شاٹ جب ایک عورت بھوت آپ کے جسم میں داخل ہوتی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:لندن: بہرے افراد کیلئے تراویح، اشاروں میں مکمل قرآن کی تلاوت
شکایت اور مقدمہ
بنگلور کے وکیل پرشانت متل نے الزام لگایا کہ رنویر سنگھ نے دیوی چامنڈیشوری کو خاتون بھوت کہہ کر ہندو دیوی کی توہین کی اور کاراوالی علاقے کی مقدس دیوی روایت کا مذاق اڑایا۔ اس شکایت کی بنیاد پر ہائی گراؤنڈز پولیس نےہندوستانی فوجداری ضابطہ (آئی پی سی) کی دفعات۱۹۶، ۲۹۹؍ اور ۳۰۲؍ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ سماعت کے دوران جج نے ذکر کیا کہ اداکار نے متعلقہ تبصرے پر بعد میں عوامی سطح پر معافی بھی مانگی ہے۔ عدالت نے ریاستی حکومت کو اعتراضات دائر کرنے کی ہدایت دی۔
یہ بھی پڑھئے:سیامی کھیر بولیں کمزوری دکھانا سب سے بڑا چیلنج
عدالت کا پیغام
اپنے عبوری حکم میں، عدالت نے کہا کہ انہوں نے دیوتا چامنڈی کے بارے میں رنویر سنگھ کے تبصروں اور اس کے بعد معافی مانگنے کا نوٹس لیا ہے۔ تاہم، عدالت نے ریاستی حکومت سے کہا کہ وہ اس معاملے کا اپنا رخ پیش کرے اور انہیں اگلی سماعت تک کوئی زبردستی کارروائی نہ کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت نے رنویر سنگھ کو تحقیقات میں مکمل تعاون کرنے کی بھی ہدایت کی۔