Inquilab Logo Happiest Places to Work

کانوڑ یاترا : بغیر لائسنس دکانیں لگانے کی اجازت نہیں

Updated: July 01, 2025, 11:53 AM IST | Hamidullah Siddiqui | Lucknow

دکانوں پر لائسنس کابورڈ آویزاں کرنا لازمی، یوپی کے متعلقہ محکمے مختلف ضروری انتظامات کےلئےمتحرک۔

It is a pilgrimage of religious and cultural importance. Photo: INN
یہ ایک مذہبی اور ثقافتی اہمیت کی حامل یاترا ہے۔ تصویر: آئی این این

اتر پردیش حکومت نے کانوڑ یاترا کے دوران فوڈ سیفٹی سے متعلق سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (خوارک و ادویات انتظامیہ) کے کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ کانوڑ یاترا کے راستوں پر فروخت ہونے والی خوراک کی باقاعدگی سے جانچ کریں۔ اس کے ساتھ ہی دکانداروں کو یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنی دکانوں پر اپنا فوڈ لائسنس بورڈ نمایاں طور پر آویزاں کریں، تاکہ یہ صاف ظاہر ہو کہ ان کے پاس خوارک کی فروخت کا قانونی اجازت نامہ موجود ہے۔ کانوڑ یاترا، جو اتر پردیش میں ہر سال منعقد ہوتی ہے، ایک مذہبی اور ثقافتی اہمیت کی یاترا ہے۔ اس یاترا کے دوران بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کا آنا جانا ہوتا ہےجس کی وجہ سے یاترا کے راستوں پر عارضی دکانوں کا جم غفیر لگ جاتا ہے۔ تاہم، اکثر ان دکانوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل اور عوامی تحفظ سے متعلق مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ یو پی حکومت نے اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نیا انتظام تیار کیا ہے۔ اب کانوڑ یاترا کے راستوں پر صرف انہی دکانوں کو اجازت دی جائے گی جو متعلقہ افسران سے لائسنس حاصل کریں گی۔ اس کے علاوہ، ہر دکان کو مخصوص جگہوں پر ہی لگانے کی اجازت ہوگی۔ 
 ریاستی حکومت کے مطابق، یہ اقدام یاتریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اٹھایا گیا ہے اور اس ضابطے کو نافذ کرنے کے لئے مختلف محکموں کے افسران مل کر کام کر رہے ہیں۔ مقامی انتظامیہ، پولیس اور فوڈسیفٹی محکمہ کے افسران اس سمت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ دکانداروں کو لائسنس حاصل کرنے کے لئے درخواست دینے کا عمل آسان بنایا گیا ہے تاکہ وہ اپنی دکانیں قانونی طور پر قائم کر سکیں۔ اس کے علاوہ سیکوریٹی کے نقطہ نظر سے بھی سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ یاتریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جا سکے۔ پولیس محکمہ نے یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ کانوڑ یاترا کے دوران سیکوریٹی کا انتظام سخت کیا جائے گا۔ اس میں پولیس کی تعیناتی، ٹریفک کنٹرول، اور ایمرجنسی سروسیز کے لئے تیاری شامل ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے دکانداروں سے کہا ہے کہ وہ یاترا کے راستوں پر کسی بھی قسم کی بد نظمی پیدا نہ کریں اور ضابطوں کی پیروی کریں۔ 
 دوسری طرف محکمہ صحت نے بھی ساون میلہ اور کانوڑ یاترا کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی انتظامات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس سلسلے میں کانوڑ کےراستوں کے آس پاس کے تمام اسپتالوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ضروری ادویات کا مکمل اسٹاک رکھیں، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری علاج ممکن ہو سکے۔ محکمہ صحت نے مزید کہا ہے کہ کانوڑ یاترا کے دوران ہر وقت مناسب تعداد میں ایمبولینس سروس کو فعال حالت میں رکھا جائے گا، تاکہ اگر کوئی کانوڑ یاتری بیمار ہو جائے یا کسی حادثے کا شکار ہو تو اسے فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچا کر بروقت طبی امداد دی جا سکے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK