ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے، بزنس کنسلٹنٹ سہیل سیٹھ نے اے این آئی کو بتایا کہ سنجے کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، بظاہر انگلینڈ میں پولو میچ کے دوران شہد کی مکھی نگلنے کے بعدان کی موت ہوئی ۔
EPAPER
Updated: June 13, 2025, 2:28 PM IST | Mumbai
ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے، بزنس کنسلٹنٹ سہیل سیٹھ نے اے این آئی کو بتایا کہ سنجے کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، بظاہر انگلینڈ میں پولو میچ کے دوران شہد کی مکھی نگلنے کے بعدان کی موت ہوئی ۔
۵۰؍سالہ ہندوستانی آٹو موٹیو انڈسٹری کے رہنما اور سونا کامسٹار کے چیئرمین سنجے کپور نے جمعرات کو آخری سانس لی۔ ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے، بزنس کنسلٹنٹ سہیل سیٹھ نے اے این آئی کو بتایا کہ سنجے کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، بظاہر انگلینڈ میں پولو میچ کے دوران شہد کی مکھی نگلنے کے بعد ان کی موت ہوئی۔
سہیل نے بھی اپنے ایکس ہینڈل پر یہ خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ”سنجےکپور کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا۔ ان کا آج صبح انگلینڈ میں انتقال ہو گیا۔ ان کے خاندان اور ان کے ساتھیوں کے لیے ایک بہت بڑا نقصان اور گہری تعزیت، سونا کامسٹار اوم شانتی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:لاس اینجلس میں عراق وشام سے بھی زیادہ فوجی تعینات
سنجے اداکار کرشمہ کپور کے سابق شوہر تھے۔ یہ جوڑا ۲۰۰۵ء میں بیٹی سمیرا اور ۲۰۱۱ءمیں بیٹے کیان کے والدین بنے۔ ۲۰۱۴ء میں کرشمہ اور سنجے نے باہمی رضامندی سے طلاق کے لیے درخواست دائر کی۔ ان کی طلاق ۲۰۱۶ء میں طے پائی۔ علیحدگی کے بعد سنجے نے پریا سچدیو سے شادی کی۔
اپنے انتقال سے صرف چند گھنٹے قبل، سنجے نے احمد آباد میں ایئر انڈیا کے ہوائی جہاز کے المناک حادثے پرایکس پر غم کا اظہار کیا تھا۔”احمد آباد میں ایئر انڈیا کے المناک حادثے کی خوفناک خبر۔ میرے خیالات اور دعائیں تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں انہیں طاقت ملے۔ ‘‘
ان کے خاندان اور کمپنی کی طرف سے ان کے انتقال سے متعلق سرکاری بیان کا انتظار ہے۔