• Sat, 11 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرناٹک : سرکاری پروگرام میں قرآن کریم کی تلاوت پر واویلا

Updated: October 11, 2025, 4:43 PM IST | Agency | Hubballi

بی جےپی کے کارکنوں کی شرانگیزی، رکن اسمبلی کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر بطور احتجاج پوجا پاٹھ کی۔

BJP leaders` mischief in Hubli. Photo: INN
ہبلی میں بی جےپی لیڈروں کی شرانگیزی۔ تصویر: آئی این این
کرناٹک کے ہبلی  ضلع میں ایک سرکاری پروگرام میں قرآن کی تلاوت پر بھگواعناصر نے جمعہ کوطوفان بدتمیزی کھڑا کردیا۔  اس کو ’’پروٹوکول‘‘ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے زعفرانی پارٹی کے کارکنوں  نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر پوجا پاٹھ کی اور شرانگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ’’ملّا موکش ہون‘‘ کا انعقاد کیا۔ احتجاج کے دوران  ان کی قیادت بی جےپی کے مقامی ایم ایل اے اروند بیلاڈ نے کی۔
اروند بیلاڈ کا الزام ہے کہ کانگریس لیڈروں اور افسروں نے اس تقریب کو ایک پارٹی شو میں تبدیل کر دیا۔ بیلّاد نے کہا کہ سرکاری پروگرام کے اسٹیج پر قرآن کا پڑھا جانا اور افسروں کا پارٹی کارکنوں کی طرح برتاؤ کرنا انتظامی پروٹوکول کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے خاص طور پر ایچ ڈی ایم سی کمشنر رودرش گھالی اور ضلع پنچایت کے سی ای او بھونیش پاٹِل کا ذکر کیا اور کہا کہ انہوں نے سرکاری اصولوں کو لاگو کرنے کی بجائے پارٹی مہمانوں کی طرح پروگرام میں حصہ لیا۔بیلّاد نے کہا کہ انہوں نے اس بارے میں چیف سیکریٹری کو خط لکھ کر تحقیقات کی درخواست کی ہے اور افسروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت کارروائی نہیں کرتی تو وہ اس معاملے کو آئندہ اسمبلی اجلاس میں اٹھائیں گے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK