کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن( کے ڈی ایم سی) کی حدود میں غیر قانونی تعمیرات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کے لئے کے ڈی ایم سی انتظامیہ نے اب سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
EPAPER
Updated: September 08, 2026, 11:29 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Titvala
کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن( کے ڈی ایم سی) کی حدود میں غیر قانونی تعمیرات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کے لئے کے ڈی ایم سی انتظامیہ نے اب سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن( کے ڈی ایم سی) کی حدود میں غیر قانونی تعمیرات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کے لئے کے ڈی ایم سی انتظامیہ نے اب سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بغیر اجازت تعمیر ہونے والی چالوں اور مکانات کے خلاف کارروائی تیز ہونے سے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث عناصر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اسی سلسلے میں ’اے‘ وارڈ کی حدود میں انتظامیہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ۶۵؍ غیر قانونی بنیادوں اور چالوں کو بلڈوزر سے منہدم کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:برسلز میں بے گھر افراد کی تعداد میں مزید ۲۵؍ فیصد اضافے کا خدشہ
ذرائع کے مطابق پیر کی صبح ڈونگرولی مایا کے مقام پر این آر سی کمپنی کے عقب میں واقع غیر قانونی چالیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ کے ڈی ایم سی کے دستہ نے جے سی بی کی مدد سے غیر قانونی طور پر تعمیر کئے گئے کمروں اور بنیاد کو زمین بوس کر دیا۔اچانک ہوئی اس کارروائی کے بعد علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں میں ہلچل مچ گئی۔ ’اے‘ وارڈ میں غیر قانونی تعمیرات کی بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر انتظامیہ نے متعدد تعمیرات کو نشانے پر لیا ہے۔ اسی مہم کے تحت گالے گاؤں میں ۶۵؍ غیر قانونی بنیادوں اور چالوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔یہ کارروائی کے ڈی ایم سی کمشنر ابھینو گوئل کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر پرساد بورکر کی رہنمائی میں’ اے‘ وارڈ کی اسسٹنٹ کمشنر انیتا راٹھوڑ کی قیادت میں انجام دی گئی۔اس موقع پر انیتا راٹھوڑ نے واضح کیا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات پر قابو پانے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے سخت اقدامات کئےجائیں گے۔