• Sat, 05 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کینیا میں صدر کا ٹاٹا کیمیکلز کوکاروبار سمیٹنے کا حکم

Updated: September 05, 2026, 12:30 PM IST | Agency | Nairobi

کینیا کے صدر ولیم روٹو نے ہندوستانی کمپنی ٹاٹا کیمیکلز کو ملک میں اپنی سرگرمیاں ختم کرنے اور آپریشن بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

Kenyan President William Ruto. Picture: INN
کینیا کے صدر ولیم روٹو۔ تصویر: آئی این این

کینیا کے صدر ولیم روٹو نے ہندوستانی کمپنی ٹاٹا کیمیکلز کو ملک میں اپنی سرگرمیاں ختم کرنے اور آپریشن بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ روٹو نے الزام عائد کیا کہ کمپنی نے کینیا کے قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھایا، لیکن مقامی معیشت اور عوام کو اس کا مناسب فائدہ نہیں پہنچایا۔یہ تنازع ٹاٹا کیمیکلز کے میگاڈی سوڈا ایش منصوبہ سے متعلق ہے، جہاں کمپنی جھیل میگاڈی کے علاقے میں سوڈا ایش تیار کرتی ہے۔ سوڈا ایش شیشے، ڈٹرجنٹس اور مختلف صنعتی مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہونے والا اہم کیمیائی مادہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مالی سال ۲۰۲۷ ءمیں ہندوستان کا ادائیگی توازن ۷۵ ارب ڈالر کے قریب رہنے کا امکان

صدر روٹو نے کہا کہ ٹاٹا کیمیکلز کے پاس علاقے میں طویل عرصے سے کام کرنے کا معاہدہ رہا، لیکن کمپنی نے کجیاڈو کاؤنٹی میں مطلوبہ صنعتی بنیادی ڈھانچہ یا ایسی فیکٹریاں قائم نہیں کیں جن سے مقامی لوگوں کو بڑے پیمانے پر روزگار اور معاشی مواقع مل سکتے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کینیا کو دوسروں کے لیے صرف اپنے قدرتی وسائل فراہم کرتے رہنا چاہیے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK