• Sat, 05 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دلیپ ٹرافی: دیودت پڈیکل اور محمد سراج ساؤتھ زون کی ٹیم میں شامل

Updated: September 05, 2026, 12:53 PM IST | Agency | Kolkata

دیودت پڈیکل اور محمد سراج کو اتوار سے چنئی میں ایسٹ زون کے خلاف ہونے والے دلیپ ٹرافی فائنل کیلئے ساؤتھ زون کی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

Devadatta Padikkal. Picture: INN
دیودت پڈیکل۔ تصویر: آئی این این

دیودت پڈیکل اور محمد سراج کو اتوار سے چنئی میں ایسٹ زون کے خلاف ہونے والے دلیپ ٹرافی فائنل کیلئے ساؤتھ زون کی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ان دونوں کی جگہ کن کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کیا جائے گا۔ساؤتھ زون کے کپتان تلک ورما، ویبھو سوریہ ونشی اور ایسٹ زون کے کپتان ایشان کشن کے بھی فائنل میں کھیلنے کا امکان ہے۔ تاہم اگر ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ نے آخری وقت میں انہیں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا تو صورتحال بدل سکتی ہے۔ یہ تینوں افغانستان کے خلاف ۳؍ ٹی۔۲۰؍ میچوں کی سیریز کیلئے ہندوستانی ٹیم کا حصہ ہیں، جو دلیپ ٹرافی فائنل کے اختتام کے ۳؍ دن بعد ۱۰؍ ستمبر کو شروع ہوگی۔

پڈیکل اور سراج کو ٹیم میں شامل کرنا ٹیسٹ کھلاڑیوں کو میچ پریکٹس میں رکھنے کی ٹیم مینجمنٹ کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ایشیا کپ: ہندوستان کی خاتون کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف فاتحانہ سلسلہ برقرار رکھنا چاہے گی

تلک ورما نے نارتھ زون کے خلاف سیمی فائنل میں ناٹ آؤٹ ۱۱۶؍اور ۵۱؍ رنوں کی اننگز کھیل کر ساؤتھ زون کو فتح دلانے کے بعد کہا تھا کہ وہ فائنل کھیلنا چاہتے ہیں اور افغانستان کے خلاف سیریز سے قبل اس کیلئے دستیاب رہیں گے۔

پڈیکل حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پلیئر آف دی سیریز رہے تھے۔ انہوں نے ۳؍ اننگز میں ۳۲۸؍ رن بنائے، جن میں نمبر ۳؍ پر بیٹنگ کرتے ہوئے ۲؍ سنچریاں بھی شامل تھیں۔ ۲۰۲۴ءمیں ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب انہوں نے مسلسل ۲؍ ٹیسٹ میچ کھیلے۔ انہیں باقاعدہ نمبر ۳؍ بلے باز بی سائی سدرشن کے پیر کے انگوٹھے میں چوٹ کے باعث سیریز سے باہر ہونے کے بعد موقع ملا تھا۔

سائی سدرشن دلیپ ٹرافی فائنل میں نہیں کھیلیں گے، تاہم سمجھا جاتا ہے کہ وہ مکمل فٹنس کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ ۲۲؍ستمبر سے پڈوچیری میں آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والی انڈیا ’اے‘ سیریز کے لئے انہیں ٹیم کے منصوبوں میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھئے:عمر سے متعلق بے ضابطگی، روہت یادو پر۲؍سال کی پابندی!

گیندبازی مضبوط ہوگی

محمدسراج کی شمولیت سے ساؤتھ زون کی تیز گیندبازی مزید مضبوط ہوگی۔ سیمی فائنل میں ٹیم کے بہترین گیندباز رہے ودوت کاویراپا کو معمولی تکلیف کے بعد یہ ٹیم کیلئے اہم ثابت ہوسکتا ہے۔ پڈیکل کی طرح سراج نے بھی سری لنکا کے خلاف دونوں ٹیسٹ کھیلے تھے، جن میں انہوں نے ۴؍ وکٹیں حاصل کی تھیں۔  محمدسراج کے حیدرآباد ٹیم کے ساتھی سی وی ملند کو بھی متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK