• Tue, 15 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کیرالا: سابق وزیر اور مسلم لیگ کے سینئر لیڈر کٹی احمد کٹی کا انتقال

Updated: August 11, 2024, 2:56 PM IST | Inquilab News Network | Thiruvananthapuram

کیرالا کے سابق وزیر اور مسلم لیگ کے سینئر لیڈر کٹی احمد کٹی آج ۷۱؍ سال کی عمر میں انتقل کرگئے۔

Kutty Ahammed Kutty. Photo: INN
کٹی احمد کٹی۔ تصویر : آئی این این

کیرالا کے سابق وزیر اور انڈین یونین مسلم لیگ کے سینئر لیڈر کے کٹی احمد کٹی آج ۷۱؍ سال کی عمر میں انتقل کرگئے۔ وہ پہلی بار ۱۹۹۲ء کے ضمنی انتخاب میں تنور سے کیرالا قانون ساز اسمبلی کیلئے منتخب ہوئے تھے اور بعد میں ۱۹۹۶ء اور ۲۰۰۱ء میں ترورانگڈی کی نمائندگی کی تھی۔ ۲۰۰۴ء میں انہوں نے اومن چنڈی کی کابینہ میں وزیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اپنے دور میں، انہوں نے پنچایت، میونسپلٹی اور کارپوریشنز، ٹاؤن پلاننگ، ریجنل ڈیولپمنٹ اتھارٹیز، اور کیرالا انسٹی ٹیوٹ آف لوکل ایڈمنسٹریشن سمیت قلمدان سنبھالے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK