• Sat, 20 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیرالا :چوری کے شبہ میں بھیڑ نےچھتیس گڑھ کے مزدور کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا

Updated: December 20, 2025, 3:38 PM IST | Agency | Palakkad

پالکّڈ کے ولیارمیںپیش آنیوالی اس واردات کا ویڈیو وائرل، بھیڑ نے مہاجر مزدور سے پوچھا تھاکہ ’’کیا تم بنگلہ دیشی ہو؟‘‘

Deceased Ram Narayan. Picture: INN
مہلوک رام نارائن۔ تصویر: آئی این این

کیرالا کے پلکڑ ضلع میں ہجومی تشدد کا افسوسناک معاملہ پیش آیا ہے۔ یہاں چھتیس گڑھ کے ایک مہاجر مزدور کو چور قرار دے کربھیڑ نے اتنا پیٹا کہ اس کی موت ہوگئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  حملہ آوروں میں شامل کچھ نےاس سے یہ سول بھی پوچھا کہ ’’کیا تم بنگلہ دیشی ہو؟‘‘رپورٹ کے مطابق  ضلع پالکّڈ کے علاقے والایار کے قریب مقامی لوگوں کے ایک گروہ نے چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے۳۱؍ سالہ رام نائن بھوئرنامی مہاجر مزدور کو بے رحمی سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔مہلوک رام نارائن چھتیس گڑھ کے ضلع بلاسپور کا باشندہ تھا اور کنجیکوڈ میں مقیم تھا۔ بدھ کی شام اسے اٹّاپلّم ایسٹ میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق، ایک گروہ نے اسے شدید نقصان پہنچانے کی نیت سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اسے متعدد چوٹیں آئیں۔ اسے ایمبولینس کے ذریعے نازک حالت میں پالکّڈ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اسپتال لے جایا گیا، جہاں اسی رات اس کی موت ہو گئی۔ مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ یہ واقعہ دوپہر تقریباً ۳؍ بجے پیش آیا، جب بھایر نے مبینہ طور پر چوری کی نیت سے علاقے کے کئی گھروں میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران وہ زخمی ہوا۔ تاہم، مقتول کے اہلِ خانہ نے کہا ہے کہ وہ بے گناہ تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK