وزیر اعلیٰ پی وجین کے ہاتھوں سروےجاری کیا جائے گا، اس سےریاست میں روزگاری کی صورتحال پر روشنی پڑیگی۔
EPAPER
Updated: August 18, 2025, 1:52 PM IST | Agency | Thiruvananthapuram
وزیر اعلیٰ پی وجین کے ہاتھوں سروےجاری کیا جائے گا، اس سےریاست میں روزگاری کی صورتحال پر روشنی پڑیگی۔
کیرالہ کے وزیر اعلی پی وجین ۲۵؍ اگست کو یہاں محکمہ اقتصادیات اور شماریات کے نئے سروے جاری کریں گے۔ اس مالی سال سے کیرالہ متواتر لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس) اور غیر منظم سیکٹر انٹرپرائزز (اے ایس یو ایس ای) کے سالانہ سروے میں حصہ لے گا۔ یہ دونوں سروے پورے ملک میں مرکزی وزارت شماریات کے تحت قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے ذریعے کرائے جاتے ہیں۔حکومت کو امید ہے کہ سروے میں حصہ لینے سے ریاست کے نوجوانوں اور ملازمت کے متلاشیوں کے لیے نئی اسکیموں کو ڈیزائن کرنے اور ان پر عمل درآمد میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ پی ایل ایف ایس لیبر سیکٹر، انسانی وسائل اور افرادی قوت کے بارے میں اہم اعدادوشمار فراہم کرتا ہے، جس میں لیبر فورس کی شرکت کی شرح (ایل ایف پی آر)، ورکر پاپولیشن ریشو (ڈبلیو پی آر) اور بے روزگاری کی شرح جیسے اشارے شامل ہیں۔اے ایس یو ایس ای پیداوار، تجارت اور خدمات میں مصروف غیر منظم غیر زرعی شعبے کے کاروباری اداروں کی مختلف اقتصادی خصوصیات پر ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے۔ اس میں غیر منظم کاروباری اداروں میں اقتصادی سرگرمی، روزگار پیدا کرنے، سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔اب تک،این ایس او سروے کا ڈیٹا صرف ریاستی سطح پر دستیاب تھا، کیرالہ کی شرکت سے ضلعی سطح کا ڈیٹا بھی دستیاب ہوگا۔