شہر کے ایک لاکھ ۲۶؍ ہزار ووٹروں کے کاغذات کی جانچ کا مطالبہ ، ایک ہی ووٹر کی کئی کئی بار میپنگ کا الزام، بی ایل اوز پر بھی انگلی اٹھائی۔
EPAPER
Updated: July 21, 2026, 9:11 AM IST | Malegaon
شہر کے ایک لاکھ ۲۶؍ ہزار ووٹروں کے کاغذات کی جانچ کا مطالبہ ، ایک ہی ووٹر کی کئی کئی بار میپنگ کا الزام، بی ایل اوز پر بھی انگلی اٹھائی۔
ایس آئی آر کے پس منظر میںایک بار پھرمالیگاؤںکوہدف بنانے کی شروعات ہوچکی ہے۔مالیگاؤں کو نشانہ بنا کر نفرت پھیلانےکا سلسلہ لوکل سیلف باڈیز الیکشن سےقبل عروج پر تھا۔انتخابی معرکے میں زعفرانی خیمے کو کامیابی ملنےکےبعدمالیگاؤںکےنام پر سینہ کوبی بندہوگئی تھی۔اب ایس آئی آرکی آڑلے کرایک مرتبہ پھربی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے راگ الاپنا شروع کر دیا ہے۔
کریٹ سومیّا نے مالیگائوںکا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر میںبیرونی افراد کی کثرت ہے۔ اس کے بہت سارے ثبوت یہاں کے محکمہ محصول اور دوسرے سرکاری اداروں کے پاس ہیں۔ گزشتہ دنوںفہرست رائے دہندگان میں گڑبڑی کے معاملات سامنے آئے تھے۔ابھی ایس آئی آرکا عمل جاری ہوتے ہی ایک لاکھ۲۶؍ ہزاررائے دہندگان میںسےبہت سارے مشتبہ رائے دہندگان نکل رہے ہیں۔ ان میں سے ہزاروں ایسے ہیںجن کی ایک سے زائد مرتبہ میپنگ کی گئی۔میپنگ کا یہ کام بعض سیاسی پارٹیوںکےدفاترمیںکیاجارہاہے۔اس کام میں بوتھ لیول آفیسرس بھی ملوث ہیں۔ ایس آئی آرکے عمل میںیہ سب سے بڑا گھوٹالہ ہے۔اس پر ریاست کے وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔مزید کہا کہ ۷؍بوتھ لیول افسران کے خلاف شکایت کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن اور مقامی سرکاری انتظامیہ ان کے خلاف فوری طورسے قانونی کارروائی کرے۔اسی طرح الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ۸۵۴؍افراد کی میپنگ کی ،اس میںسے۴؍سو سے زائد افراد مشکوک پائے گئے۔مشکوک افراد کو سماعت کیلئے طلب کیا جائے۔ اس پورے عمل کو شفاف طریقے سےپورا کیاجائے۔بصورتِ دیگر سخت اقدامات ہوں گے ۔
سماج وادی پارٹی کا ردعمل
سماج وادی پارٹی کےمقامی رہنمامحمد مستقیم نے کہا کہ کریٹ سومیّا کی الزام تراشی میں کوئی دَم نہیںہے۔اگروہ باز نہیں آیاتواُسے جوتے سےماریںگے۔ ایس آئی آرمہم کے دوران یہ بات سمجھ میں آئی کہ ایسے افرادجن کی میپنگ ہوگئی ہےان کے فارم ملنے چاہئے۔سرکاری افسران اور اہلکاروں کی غلطیاں اور تساہل مقامی باشندوں کے سر نہیں تھوپی جاسکتی۔مستقیم نے کہا کہ گاندھی جی نے عدم تعاون تحریک شروع کی تھی ہم نےتعاون کی تحریک شروع کی ہے۔ پرانت آفیسرنتن سدگیرجو الیکشن آفیسربھی ہیں، اُنہیںاِن مسائل کےسدباب کیلئے عملی کوششیں کرنی چاہئے۔
ایس آئی ٹی رپورٹ منظرعام پرلائی جائے
۲۰۲۵ءمیںکریٹ سومیا نے مالیگاؤں پر الزام لگایا تھاکہ یہاںروہنگیا اوربنگلہ دیشی باشندے بستے ہیں۔ہندوستانی شہریت کے حصول کیلئے جعلی کاغذات کی مدد لی جارہی ہے۔ اس کی جانچ کیلئےحکومت نے ایس آئی ٹی بنائی۔آج تک اُس کی رپورٹ منظرعام نہیں آئی۔ سماج وادی پارٹی حکومت مہاراشٹر سے مطالبہ کرتی ہےکہ ہ ایس آئی ٹی کی رپورٹ عام کی جائے۔ سماج وادی پارٹی کے عہدےداران واراکین کوحاصل معلومات کے مطابق ایس آئی ٹی کی جانچ پر مشتمل کاغذات کے پلندے ٹرکوں میںلادکرممبئی بھیجے گئے۔ جب انکوائری اتنی تگڑی ہوئی ہےتواُسکی رپورٹ عام کرنے میں گورنمنٹ یا بی جےپی پہلوتہی کیوں کررہی؟
یاد رہےکہ ۲۰۲۴ء کے پارلیمانی الیکشن میں دھولیہ مالیگاؤں سیٹ پر کانگریس کی شوبھا بچھائو کی جیت کے بعد سے کریٹ سومیا مالیگائوں کے تعلق سے زہر افشانی کر رہے ہیںکیونکہ بچھائو مالیگائوں کے ووٹوں سے جیتی تھیں۔