مالیگاؤں کی ہونہار طالبہ ڈاکٹر مصباح کی شاندار کامیابی، مالیگاؤں کی پہلی مسلم خاتون پیڈوڈونٹسٹ کا اعزاز۔
EPAPER
Updated: September 30, 2026, 1:37 PM IST | Inquilab News Network | Malegaon
مالیگاؤں کی ہونہار طالبہ ڈاکٹر مصباح کی شاندار کامیابی، مالیگاؤں کی پہلی مسلم خاتون پیڈوڈونٹسٹ کا اعزاز۔
یونیورسٹی کالج آف میڈیکل سائنس دہلی نے ماسٹر اِن ڈینٹل سرجری کے فائنل امتحانات کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔امسال یونیورسٹی کی مایہ ناز ڈینٹل انسٹی ٹیوٹ کی ہونہار طالبہ ڈاکٹر مصباح نے ایم ڈی ایس (پیڈوڈونٹسٹ /پیڈیاٹرک ڈینٹسٹ) کے امتحانات میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے اور مالیگاؤں کی پہلی مسلم خاتون پیڈو ڈینٹسٹ بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ڈاکٹر مصباح کا تعلق مالیگاؤں کے ایک انتہائی معزز و تعلیم یافتہ گھرانے سے ہے۔
یہ بھی پڑھئے:بھیونڈی: بلٹ ٹرین منصوبے کے تحت۱۴۰۵؍ ٹن وزنی اسٹیل پُل نصب
ان کے والد سراج شیخ شعبہ تدریس سے وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ نامور صحافی بھی ہیں۔ ڈاکٹر مصباح محلہ قلعہ کی مشہور شخصیت محمد یاسین لعل محمد گھرانے کی بہو ہیں۔گھر کے علمی اور تربیت یافتہ ماحول نے ان کی شخصیت اور تعلیمی سفر کو سنوارنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے نیٹ پی جی میں ملک بھر میں۱۵۰؍واں رینک حاصل کر کے دہلی کے سرکاری کالج میں داخلہ لیا اور وہاں سے اپنا ایم ڈی ایس مکمل کیا۔ڈاکٹر مصباح کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ ان کی یہ کامیابی دیگر طلبہ کیلئے مشعل راہ ہے۔